مسلم لیگ ن نے سردار ایاز صادق کو سپیکر کا امیدوار نامزد کر دیا

Sardar Ayaz Sadiq

Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے سردار ایاز صادق کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ سپیکر کا انتخاب 9 نومبر کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چھ نومبر کو سردار ایاز صادق اور ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونیوالے دیگر ارکان حلف اٹھائینگے جبکہ 6 نومبر کو ہی سپیکر انتخاب کا شیڈول جاری ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 9 نومبر کو ہوگا۔