لیگی عیدیداران کا سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم اعوان کو پیرس میں خوش آمدید

 PML-N

PML-N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا۔ جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم۔ چیئرمین چوہدری شاہین اختراور دوسرے لیگی عیدیداران نے سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم اعوان کو پیرس میں خوش آمدید کہا ہے۔

انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔اور ہم اپنے قائد کے زیر سایہ فرانس میں بھی پاکستانی کیمونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ چند دنوں تک پاکستانی کوکیمونٹی خوش خبری دیں گے ۔جس سے پاکستانی کیمونٹی مستفید ہو گی ۔شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ آج ہونے والے اجلاس میں تمام لیگی متحد ہیں ۔ جس کے اثرات آج رات تک واضع ہو جائیں گے۔