پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن 25 دسمبر کے موقع پروقار تقریب کا اہتمام کریگی۔ عمیر ضیا بھٹی

Umair Zia Bhatti

Umair Zia Bhatti

سٹاک ہوم (کاشف عزیز) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے انفارمیشن سیکرٹری عمیر ضیا بھٹی نےن مائندہ خصوصی سے بات کرتے ھوئے بتایا کے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سویڈن 25 دسمبر کے موقع پر بانئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولادت اور قائد پاکستان وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ و کرسمس کا کیک کاٹے گی جس کیلئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

سویڈن بھر میں موجود مسلم لیگ ن و مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زمہ داران کے علاوہ سویڈن میں موجود مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی شخصیات کو بھی دعوت دی جائے گی۔

عمیر ضیا بھٹی نے بتایا کے مسلم لیگ ن سویڈن کے آرگنائزر و سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ کے علاوہ مسلم لیگ ن و مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زمہ داران سے تقریب بارے مشاورت جاری ہےاور تقریب کے انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔