ن لیگ صوبوں کے تمام وسائل پر سانپ بن کر بیٹھی ہوئی ہے، چوہدری کامران گھمن

Chaudhry Kamran Ghuman

Chaudhry Kamran Ghuman

پیرس: پیپلزپارٹی یورپ کے کوآڈینیٹر اور فرانس کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری کامران گھمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی اور انہیں حقوق دلا کر رہے گی۔

تحت لاہور والے جی ٹی روڈ سے باہر عوام کی بنیادی سہولیات اور حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے ۔ تمام وسائل صرف لاہور کے گردونواع میں لگا رہے ہیں، جبکہ جنوبی پنجاب کی عوام تعلیم۔ صحت کی سے محروم چلی آ رہی ہیں اور ان کا حق لاہور والے سلب کیے ہوئے ہیں، مگر پیپلز پارٹی سرائیکیوں آواز سنے گی اور انہیں بنیادی سہولیات بھی دے گی۔

آج ن لیگ صوبے تمام وسائل پر سانپ بن کر بیٹھی ہوئی ہے اور لیگی قیادت جنوبی پنجاب کے وسائل تخت لاہور پر خرچ کر رہے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کی آواز کو دبا نہیں سکتی اور انہیں حقوق دلا کر رہے گی۔