مسلم لیگ ن کے سعود مجید بلامقابلہ سنیٹر منتخب

Saud Majeed

Saud Majeed

لاہور (جیوڈیسک) رفیق رجوانہ کے گورنر پنجاب بننے کے بعد سنیٹ کی نشست خالی ہو گئی تھی جس کے بعد الیکشن کمشن پنجاب نے سنیٹ کی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا اس حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن تھا۔

لیکن مسلم لیگ ن کے سعود مجید کے مقابلے میں کسی آزاد امیدوار یا پھر سیاسی جماعت کے امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گے جس کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے سعود مجید سنیٹر منتخب ہو گئے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن سرکاری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔