نامور شاعر ڈاکٹر خیال امروہوی کی ساتویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Dr khayal Amrhovi

Dr khayal Amrhovi

لیہ : زمانہ اپنے لیے گار منتخب کر لے۔۔۔میں انتقام ہوں کروٹ بدلنے والا ہوں۔ برصغیر کے نامور شاعر، محقق، نقاد، متر جم اور ماہر تعلیم ڈاکٹر خیال امرو ہوی کی ساتویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

وہ 14 مئی 2009 جہا ن فا نی سے کو چ کر گئے تھے۔ڈا کٹر خیا ل امرو ہو ی کی سا تویں بر سی کے موقع پر بزمِ افکا رِ لیہ کا تعزیتی اجلا س ڈا کٹر افتخا ر بیگ کی زیر صدا رت منعقد ہوا۔

ا جلا س سے خطا ب کر تے ہوئے ڈا کٹر افتخا ر بیگ نے کہا کہ خیا ل امرو ہو ی یقیناً ایک دبستا ن تھے ہر با شعو ر فرد فکر خیا ل میں گندھا ہو ا نظر آتا ہے۔

ایسا کو ئی فرد نہیں ملے گا جو یہ کہے کہ دبستا نِ خیا ل سے کبھی وا بستہ نہیں رہا کیو نکہ خیا ل تو سب کا سا نجھا تھا ۔اجلا س میں ڈا کٹر ملک امیر محمد،ڈا کٹر حمید اْلفت ملغا نی، ڈا کٹر انو ر نذ یر علو ی، ریا ض را ہی، صغیر عبا س، سبحا ن سْہیل،صا بر عطا،شفقت بزدا ر،مہر اختر وہا ب و دیگر نے خیا ل امر و ہو ی کی شخصیت اور فن پر گفتگو کی ۔مقتلِ جا ں ،گنبد بے در ، لمحو ں کی آنچ اور تلخا ب ڈا کٹر خیا ل امر و ہو ی کے شعری مجموعے ہیں۔

جبکہ مز دک کے نظر یا ت(تحقیقی مقا لہ) سبز کتا ب(معمر قزافی کی کتا ب کا تر جمہ) نئی سو چ( مضا مین) شعلہ تحر یر(کا لم) لغا ت فلسفہ ( ڈکشنر ی آف فلا سفی کا تر جمہ)نثر ی تصنیفات ہیں۔