وہ سراپا حق تو میں بھی شاعرِ باطل نہ تھا

کون ہے جو زندگی میں حاجتِ منزل نہ تھا
شکر ہے وہ ریگزاروں سے یہاں غافل نہ تھا

آپ کے دل پر ذرا سی چوٹ پر اکھڑا گئے
جب میرا دل ٹوٹتا تھا کیا وہ میرا دل نہ تھا

ہم کبھی آس میں اتنے جانے پہچانے لگے
میں سراپا تھا تلاطم وہ بھی کچھ ساحل نہ تھا

میرے سر کو دار کے قابل چلو سمجھا نہیں
دار تو ایسا کہ اپنے سر کے بھی قابل نہ تھا

ایک تم ہی تھے سراپا قابلِ عشق و نظر
بارہا کہنا پڑا ہے جس کا میں قائل نہ تھا

دن کے ماتھے پر ہمارے چلچلاتی دھوپ تھی
رات کے آنچل پہ اختر ایک بھی جھل مل نہ تھا

چار پیسے کیا کمایا سارا گھر چھایا رہا
جب ہوا بوڑھا تو گھر میں دید کے قابل نہ تھا

اب نثارِحق کو حق کی آبرو رکھنی پڑی
وہ سراپا حق تو میں بھی شاعرِ باطل نہ تھا

Ahmed Nisar

Ahmed Nisar

شاعر : احمد نثار
Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in