غزل

Life

Life

شرفاء خاک مزے کرتے ہیں نباہوں کے بغیر
کام چلتا نہیں ان کا مری آنہوں کے بغیر
کون ہے دہر میں جس نے یہ کیا ہو دعویٰ
زندگی کس نے گزاری ہے گناہوں کے بغیر
ایک پہلو سے بجا ہے یہ نظام ظلمت
ہم بھی رہتے کہاں اوقات میں شاہوں کے بغیر
ہائے مجبوری ء منصف کہ سمجھتا سب ہے
جرم کر جرم نہ کہ پائے گواہوں کے بغیر
ایسے احسان سے بہتر تھا کہ مر ہی جاتا
کاش لیتا نہ سہارا تری چاہوں کے بغیر
دشت وحشت کو نکلتی ہیں کچی سڑکیں
کون جائے گا وہاں وصل کی راہوں کے بغیر
بے خودی کے لئے ہے شرط نظر میں رہناجمال
کچھ مزا مئے میں نہیں تری نگاہوں کے بغیر

شاعر:وہاب احمد جمال۔لاہور