دل میں پیار نظر میں ستارے رکھنا

دل میں پیار نظر میں ستارے رکھنا
جو ساتھ گزرے وہ دن پیارے رکھنا
بھول جانا نہ ز مانے کے پرستانوں میں
قافلے یادوں کے ساتھ ہمارے رکھنا
دن میں تتلی کی طرح پھول در پھول رہنا
شب کو آنگن میں چا ند اتارے رکھنا
کھلے رکھنا دریچے جو دیر ہو جائے
راہ دیکھتے رہنا اور پکارے رکھنا
غیر حالت نہ کرنا خزاں جو آجائے
زلفیں پہلے کی طر ح روز سنوارے رکھنا
راز جیون کا ساگر بتا دیتا ہے
دکھ سے لڑ تے رہنا غم کو مارے رکھنا

Sagar Mughal

Sagar Mughal

شکیل ساگر