پوکے مون کی اتنی مقبولیت کہ سرور ہی خراب ہو گیا

Pokemon

Pokemon

بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ کریکٹر پوکی مون کے نئے موبائل گیم ‘’پوکی مون گو‘ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کےجھنڈے گاڑ دئیے ہیں

بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ کریکٹر پوکی مون کے نئے موبائل گیم ‘’پوکی مون گو‘ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کےجھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایک وقت میں اتنے زیادہ افرادنے گیم ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی کہ اس کا سرور ہی کریش کرگیا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس گیم پر ہر شخص اوسطاً 43 منٹ 22 سیکنڈ صرف کرتا ہے جو کہ انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ صارفین سے زائد ہے۔

اسمارٹ فون صارفین کی ایک بڑی تعداد اس ویڈیو گیم کو ڈاؤن لوڈ کرچکی ہے، جب کہ اچانک لاکھوں افراد کی جانب سے گیم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کے باعث اس سرور ہی کریش کرگیا۔

پوکی مون گیم کا شوق پاگل پن کی تمام حدوں کو چھو چکا ہے، امریکہ میں دو دوست پوکی مون گیم میں اتنے گم ہوئے کہ وہ نوے فٹ بلند پہاڑی سے نیچے جاگرے جبکہ نیوزی لینڈ کے شہری ٹام نے تو اس گیم کے شوق میں اپنی نوکری کو ہی لات دے ماری۔

پوکی مون ایک غیرحقیقی جانور نما مخلوق ہے جن کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے، پکڑے جانے کے بعد پوکی اپنا درجہ بڑھاتا اور مزید طاقتور ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس گیم کا آغاز 1996 میں گیم بوائے ایڈوانس کی ویڈیو گیم کے طور پر ہوا تھا اب تک پوکی مون کے 781 تصوراتی اور انفرادی کردار تخلیق کئے جا چکے ہیں۔