قصور کی خبریں 2/8/2016

DPO KASUR

DPO KASUR

قصور (بیورو رپورٹ) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ پولیس نے ماہ جو لائی کے دوران 311 خطرناک مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ماہ جولائی کے دوران قتل، ڈکیتی، رابری، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 188 خطرناک اشتہاری اور 123 عدالتی مفروران کل 311 کو گرفتار کیا گیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں 14 ٹاپ ٹین اور2ٹاپ ٹونٹی اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ 5 خطرناک ڈکیت گینگز کے 17 ارکان کو گرفتا کر کے ملزمان کے قبضہ سے 12لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کیا ۔ ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران357ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے218ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 49کلو گرام چرس،7815لٹر شراب ،125لیٹر لاہن اور50کلوگرام بھنگ برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ 139 جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ09رائفل ،34بندوق،93پسٹل ،03کاربین اور15میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی طرح نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے سکیورٹی آرڈیننس کے تحت 61،کرایہ داران کی اطلاع متعلقہ تھانہ میں نہ دینے پر 53،ساؤنڈ سسٹم کے 70،وال چاکنگ کے 6،ہیٹ مٹیریل کے 3اور اسلحہ کی نمائش کے 83مقدمات درج کیے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ)قصور سے تبدیل ہونیوالے ایس ای واپڈا محمدلطیف انجم کی افسران سے الوداعی ملاقاتیں، تفصیلات کے مطابق ایس ای سے بطور چیف( واپڈا) پرموٹ ہونیوالے محمدلطیف انجم نے ڈی پی او قصور سیدعلی ناصر رضوی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمدشاہد ودیگر اپنے واپڈا کے افسران اور ملازمین سے الواداعی ملاقاتیں کیں ،بلدیاتی انتخابات میں ایس ای واپڈا محمدلطیف انجم نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر کے فرائض بھی سرانجام دئیے تھے، یادرہے کہ محمدلطیف انجم کو بطور چیف واپڈا سکھر تعینات کیا گیا ہے جہاں وہ اپنے نئے عہدے کاچارج لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) محمدنوید شاہد مرحوم کے سکول فضیلۃ الشیخ پروفیسر رضاء الدین صدیقی کی آمد، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعاء کی ،تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت پاکستان کے نامور مذہبی سکالروٹی وی اینکرفضیلۃ الشیخ پروفیسر رضاء الدین صدیقی نے حکیم عبدالرشید چشتی انصاری ،چوہدری سمیع اللہ جٹ رہنماء پاکستان فلاح پارٹی ، صدر سٹی قصور مفتی فیاض احمدانصاری جوائینٹ سیکرٹری حافظ غلام مرتضی چشتی کے ہمراہ ایورگرین سکول رکن پورہ کادورہ کیا اور پرنسپل محمدنوید شاہد( مرحوم ) کے انتقال پرانکے لواحقین سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات انجمن طلباء اسلام پاکستان محمدتنویرشاہد وبرادران اور انکے ماموں کونسلر قصور میونسپل کمیٹی چوہدری ذوالفقار علی سے اظہارتعزیت کیا ، اور مرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعاء خیر کی ، پروفیسر رضاء الدین صدیقی نے کہا کہ مرحوم نویدشاہد کی تعلیمی شعبہ میں گرانقدرخدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا ،انہوں نے دن رات درس قران کے فروغ کیلئے کام کیا مرحوم قصور شہرمیں اہلسنت کا عظیم سرمایا تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)قصورکے نواحی گاؤں کلے والا میں نلکے کابور کرتے ہوئے دومزدور 11ہزارکے وی کی تاروں سے پائپ لگ جانے سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مہرصادق کے گھرمیں نکلے کا بور کررہے تھے اوپر سے 11ہزارکے وی کی تاریں گزررہی تھیں پائپ کوبورسے نکالتے ہوئے اچانک پائپ اوپر مین تاروں سے ٹکراگئی جس پر سلیم اورمشتاق نامی مزدورکرنٹ لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔بتایاگیاہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں مزدوراٹھیل پور کے رہائشی تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)پرانی سبزی منڈی قصورسے 35سالہ شخص کی نعش سڑک کنارے سے ملی جس کو پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور نے اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصوربھیج دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورو رپورٹ)گو ر نمنٹ ہائی سکول تلونڈی میں بی ۔ایڈ ورکشاپ کا اختتامی پروگرام منعقد ہوا ،پروگرام میں طلباء کے علاوہ اساتذہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی مقررین نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلونڈی میں ورکشاپ کا انعقاد خو ش آئند اقدام ہے اس سے طلبا ء وطا لبات کو نہ صرف سفری صعوبتوں سے نجات ملی بلکہ ایک اچھا تعلیمی ما حول بھی میسر آیا ورکشاپ کا تلونڈی سینٹر بنوانے پر معززین علاقہ سردار اقبال کامریڈ ،ملک سیف اللہ ایڈووکیٹ ،منیب تہا ڑیہ ،اسلم خاں ایڈووکیٹ نے مہر شوکت علی پرنسپل گو رنمنٹ کمیونٹی سکول تلونڈی کی کو ششوں کو سراہا اور چو ہدری غلام حسین ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کا شکریہ ادا کیا ۔اور آئندہ ہونے والے امتحا نات کا سینٹر بھی تلونڈی میں بنانے کا مطا لبہ کیا سربراہ ادارہ سید افتخا ر الحق شاہ ،رائے نصر من اللہ صد ر انجمن اساتذہ تحصیل چو نیاں اور عمران سرور ہیڈ ماسٹر گو رنمنٹ ہائی سکول جنڈ والا نے طلبہ پر ایسے تعلیمی مواقع سے بھرپور فائدہ اُٹھا نے اور مزید محنت پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ ) تھا نہ اے ڈویژن کی حدود پرانا شناختی کارڈآفس روڑ ریلوے اسٹیشن پرانا جمعہ بازار والی کھٹا رہ عمارت اور تا لاب ہر ی ہر میں دن رات منشیات فروشی والہ دھندہ زور پکڑنے لگا مزید وہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر نشئیوں کا رش لگا رہتا ہے ہما را اور ہمارے بچوں کا گزرنا بھی مشکل بن چکا ہے نشہ آور ادویات ،اور سرنج وغیرہ یہاں پر فراہم کرنے کے لئیے لاہور اور دیگر علا قوں سے ہو ل سیل ڈیلر اپنی گاڑیوں میں آتے ہیں نشئیوں کو فری میں انجکشن ،ادویات سرنجیں دے کر جاتے ہیں جس کا بُرا اثر پو رے علاقہ پر پڑ رہا ہے نو جوان نسل تباہی کے دہانے پر مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خا موش تماشائی رہی بات قصور پولیس کی محض فو ٹو سیشن کی حد تک محدود رہ چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورو رپورٹ) قصور دیپالپور روڑ پر رواں سال 2016میں ٹریفک حا دثا ت میں مزید اضافہ 33ہو نہار اسٹوڈنٹ جا ن کی بازی ہار گے ،تفصیلات کے مطابق قصور کمال چشتی موڑ سے لے کر الہ آبا د ٹھینگ موڑ تک رواں سال 2016کے سات مہینوں میں مختلف ٹریفک حا دثا ت پیش آئے جس میں دوسری اموات کے علاوہہمارے ملک کے مستقبل کے معمار ذہین 33طا لب علم جان کی بازی ہار گے مگر افسوس کی بات ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹس سے مس نہیں ہوئے قصور دیپالپور روڑ پر عدم تو جہ کی بنا ء پر حا دثا ت ہو نا معمو ل بن چکا ہے ٹریفک پولیس ،پٹرولنگ پولیس کے چند نظر آتے نو جوان اپنی ایاشی میں مصروف نظر آتے ہیں تیز رفتا ر ی ، ون وے کی خلا ف ورزی ، ون ویلنگ اوور لوڈنگ کے خلا ف کا روائی کرنے والے اگر خود روڑ پر نہیں موجود ہو ں گے تو یہ اندھیر نگری ،چوہپٹ راج والا معا ملہ ختم نہیں ہو سکے گا دن بدن روڑ حا دثا ت میں اضافہ ہی ہوتا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)سماجی راہنما لالہ محمد ریاض چشتی موٹرز والے جوگزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھے ان کے ختم قل جامع مسجد کوٹ علی گڑھ میں پڑھائے گئے جس میں شہرکی سماجی ،فلاحی ،شہری تنظیموں نے شرکت کی۔امن ویلفیئرسوسائٹی،اپنافورم رجسٹرڈ نے ان کے لواحقین سے اظہار تقریب کیا ہے۔