ٹانڈہ کی مقامی جامع مسجد میں پولیس جوتوں سمت داخل، ضلع بھر کے علما کی طرف سے شدید مذمت

Gujarat

Gujarat

گجرات (پریس ریلیز) ٹانڈہ کی مقامی جامع مسجد میں پولیس جوتوں سمت داخل، ضلع بھر کے علما کی طرف سے شدید مذمت اور حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد عائشہ صدیقہ ٹانڈہ میں نماز عشا کے بعد محفل میلاد ہونا تھی جبکہ پولیس نے نماز عشا سے قبل علما اور نمازیوں کو گرفتار کرلیا اور مسجد کو سیل کردیا جس کے باعث مسجد میں نماز عشا نہ ہو سکی۔ جبکہ پولیس نے علما کرام اور نمازیوں پر تشدد کیا، محفل پاک کو روکا اور جھوٹی ایف آئی آر درج کر لی۔

اندریں صورتحال علماء کرام نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے مسجد کی سخت بے حرمتی کی گئی ہے۔ مقدس الفاظ والے پینا فلیکس پھاڑے گئے ہیں۔ نمازیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا گیا ہے اور ستائیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسجد کے تقدس کو پامال کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔ علماء کرام اور نمازیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ علماء کرام نے اعلان کیا گیا اگر حکام بالا نے کروائی نہ کی تو جمعہ کو مختلف شہروں میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔