پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

Badin Police

Badin Police

بدین (عمران عباس) پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارا کی ہدایات کے بعد بدین پولیس نے ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران شراب بنانے کی 9بٹھیاں، 1100لیٹر کچا شراب، 1745گرام چرس، 3030عدد گھٹکے، 08وسکی کی بوتلیں، 5176زعفرانی گھٹکے اور مین پوریاں برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

جبکہ منشیات کا کاروباکرنے والے یا اس میں ملوث 54افراد کو گرفتار کرکے ان پر مقدمے دائر کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔