قصور کی خبریں 10/5/2016

Kasur

Kasur

قصور (بیورورپورٹ) ڈی پی او قصور نے آتشبازی بنانے والی فیکٹریری سے رشوت لینے والے تین کانسٹیبلان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والے ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کو رانا ٹاون چونیاں میں واقع آتشبازی بنانے والی فیکٹریر ی کے مالک ندیم نے شکایت کی ہے کہ کانسٹیبلان شاہد ،محمد عیسی شاہین اور محمد انعام الحق مجھے تنگ کرتے ہیں اور انہوں نے مجھ سے دس ہزار روپے رشوت لی ہے ھس پر ڈی پی او قصور نے انکوائری ہولڈ کی اورجرم ثابت ہونے پر تینوں کانسٹیبلان سے رشوت کی رقم برآمد کر کے انہیں گرفتار کروا کر حولات مین بند کر دیا اور انکے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز دوران گشت ڈپی پی او قصور نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کے اہلکاران گزشت کی بجائے درخت کے سائے تلے آرام کرتے ہوئے پاکر گاڑی کے انچارج ہیڈ کانسٹیببل محمد سرور کو معطل کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) موضع سہارن کے میں غیرت کے نام پر چچا نے فائرنگ کر کے جواں سالہ بھتیجی کو قتل کر دیا ۔پولیس تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ سہارن کے میں ملزم افتخار کو شک تھا کہ اسکلی بھتیجی فوزیہ نے کسی غیر لڑکے کے ساتھ نا جائز تعلقات اسوار کر رکھے ہیں جس پر اس نے کئی دفعہ اسے منع کیا مگر وہ باز نہ آئی اور گزشتہ روز اسی بات پر گھر میں لڑائی ہو گئی جسپر افتخار نے گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا ۔ پولیس نت مقدمہ درج کر لے تفتیش شروع کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) ڈسٹر کٹ جیل قصور میں عمر قید کا قیدی بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ۔مکہ ٹاون کھڈیا خاص قصور کا رہائشیمحمد ادریس جیل میں قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا ۔ محمد ادریس سانس کی بیماری مین مبتلا تھا کہ گزشتہ روز اسے سانس کا اٹیک ہوا تو اسے قصور ڈسٹر کٹ ہسپتال لایا گیامگر وہ جانبر نہ سکا اور دم توڑ گیا ، جیل حکام نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاکے حوالے کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)سرحدی گاوں سہجرہ مین گندن کاٹنے والی مشین کی زدمیں آکر ایک شخص کی ٹانگ کٹ گئی ۔ رسولنگرکا رہائشی اپنی محنت مزدوری کے لئے گندم کاٹنے والی مشین کے ساتھ کام کرتا تھا کہ گزشتہ روز دوران کام اسکی ایک ٹانگ مشین کی زد میں آگئی جس کی وجہ سے ٹانگ کٹ کر جسم سے جدا ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)چوکی سبزی منڈی کے باہر کھڑی مو ٹر سا ئیکل چوری تا حال مقد مہ بھی درج نہ ہو سکا محمد سلیم ولد رحمت علی بستی شاہدرہ نے بتا یا کہ میں اپنی مو ٹر سائیکل LER.15-5083 روڈ پر نس چوکی سبزی منڈی کے با ہر کھڑی کرکے اندر کسی کام کے سلسلہ میں گیا جب باہر آیا تو مو ٹر سائیکل غا ئب تھی جس پر کا فی سراغ لگا یا مگرمو ٹر سائیکل نہیں مل سکی جس پر تھا نہ بی ڈو یژن میں درخواست دی مگر تا حال مقدمہ درج نہیں ہوسکا محمد سلیم نے ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)کوٹلی پٹھاناں والی میں مویشیوں پر خطر ناک بیماری کا حملہ ایک گائے اور بھنیس مر گئی لاکھوں کا نقصان محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ بروقت حفاظتی انجشن لگانے سے قاصر تفصیلات کے مطابق کوٹلی پٹھاناں والی میں ایک خطر ناک بیماری نے مویشیوں پر حملہ کر رکھا ہے جس سے جاوید ماچی کی گائے ولایتی جس کی مالیتی ڈیر ھ لاکھ روپے ہے بیماری کی دجہ سے مر گئی جبکہ مشتاق کمہار ولد غفور کی تیار بھینس جسکی مالیت دو لاکھ کے قر یب بتائی جاتی ہے بیماری کی وجہ سے مر گئی اس طرح دونوں محنت کشوں کو لاکھوں روپے کا نقصا ن ہوا جبکہ دوسری طرف حکومت پنجاب کی طرف سے موبائل گاڑیاں بنائی گئی ہیں جو بیمار جانوروں کو دیہاتوں میں جاکر انجکشن لگاتے ہیں مگر عملی طورپر ایسادیکھنے کو کچھ نہیں آیا ایسی گاڑیاں صر ف استعمال میں رکھی گئیں ہیں۔مشتاق احمد ،جاوید علی ،ریاض احمد ،زاہد محمود خاں کے علاوہ دیگر دیہاتیوں نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جب موقف لینے کے لئے وٹریٹنر ی ہسپتال رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں کی سطع پر حفاظتی انجکشن لگائے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی او ایکسائز ملک محمد اسلم کی زیرنگرانی نادہندگان ٹوکن ٹیکس’بغیر رجسٹریشن اور ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون
قصور(بیورورپورٹ)صوبائی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی خصوصی ہدایات اور ڈی جی ایکسائز کے حکم پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور ملک محمد اسلم کی زیرنگرانی ضلع بھر میں نادہندگان ٹوکن ٹیکس’بغیر رجسٹریشن اور ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون ،120گاڑیاں مختلف تھانہ میں بند جبکہ 78گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور ملک محمد اسلم کی زیر نگرانی گزشتہ روز موٹر وہیکل برانچ کے انسپکٹران چوہدری شوکت علی ، علی اسد اللہ ، محمد رمضان ، راشد جمال ، شیخ منیر ، وسیم احمد ، کانسٹیبلران زاہد علی ، محمد سعید ، محمد سرور اور دیگر ٹیموں نے نادہندگان ٹوکن ٹیکس ‘بغیر رجسٹریشن اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف مصطفی آباد ، قصور بائی پاس ، راجہ جنگ ، الہ آباد ، چھانگا مانگا ، پتوکی ، پھولنگر اور کوٹ رادھا کشن میں مختلف مقامات پر ناکے لگا کر جنرل ہولوڈ اپ کیا اور 309گاڑیوں کی چیکنگ کی جن میں120بغیر ٹوکن ٹیکس اور ڈیفالٹر گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا جبکہ 78گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے ۔ ڈی او ایکسائز ملک محمد اسلم نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر خرم نذیراور دیگر اہلکاران کے ہمراہ مختلف ناکوں کا دورہ کیا اور ٹیموں کو حکم دیا کہ نادہندگان ٹوکن ٹیکس ، بغیر رجسٹریشن اور ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف بلا خوف وخطر کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ملک محمد اسلم نے بتایا کہ ضلع بھر میں ایک علیحدہ سکواڈ تشکیل دیدیا ہے جو خصوصی طور پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کریگا اور اس کیساتھ ساتھ سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے کاغذات کی چیکنگ بھی ہوگی تا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کو سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عبدالواحد ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قصور تعینات
قصور(بیورورپورٹ)چوہدری عبدالواحد کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قصور تعینات کر دیا گیا ۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے ۔ تفصیل کیمطابق صوبائی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ تعلقات عامہ میں تعینات چوہدری عبدالواحد کی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قصور تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔عبدالواحد بحثیت انچارج چیف منسٹر میڈیا سیل ، سیکشن آفیسر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس میں پبلک ریلیشن آفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ چوہدری عبدالواحد اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قصور تعینات رہ چکے ہیں ۔ ضلع قصور کے سیاسی و سماجی اور صحافتی حلقوں نے چوہدری عبدالواحد کی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قصور تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) افسران کا حکم ،قصور ضلع کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا کوٹہ محدود،کم عمررکشہ ڈرائیورزکیوجہ سے حادثات میں اضافہ ، جگہ جگہ خواتین ،بزرگوں سے لڑائی جھگڑ ے و زیادتیاں عام ہونے لگیں ،بغیر لائسینس موت بانٹنے کا سلسلہ جاری ، ٹریفک پولیس کے اہلکار نوٹس لیں ، تفصیلات کیمطابق اسٹیل باغ چوک، سبزی منڈی،نورمحل چوک، کچہری روڈ، نیوبس ٹرمینل،چاندنی چوک ، پرانا لاری اڈا ، ڈسٹرکٹ ہسپتال چوک،بھسر پورہ، رکن پورہ،ریلوے اسٹیشن میں کھڑے رکشے موت بانٹنے میںمصروف ہیں ، بغیر لائسینس اور کم عمری میں رکشہ چلانے والے ڈرائیورز انتہائی خطرناک انداز میں رکشوں کی ون ویلنگ کرتے رہتے ہیں ، ڈاکٹر جاویداسحاق جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک سٹی قصور، محمودالہی چشتی صدرمرکزی انجمن تاجران سبزی منڈی نے بتایا کہ بغیر لائسینس موت بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے ،کم عمررکشہ ڈرائیورزکیوجہ سے حادثات میں اضافہ معمول بن چکا ہے ،جگہ جگہ خواتین اور بزرگوں سے لڑائی جھگڑے اور زیادتیاں عام ہونے لگی ہیں ، جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار ان رکشہ ڈرائیورز کیخلاف کاروائی نہیں کرتے اور نہ ہی انکے لائسنس دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ، شہریوں نے ڈی سی او قصور محمدشاہد، ڈی پی او قصور سید علی ناصررضوی ، ڈی ایس پی ٹریفک محمداکرام خان، انچارج ٹریفک قصور محمداقبال گجر سے مطالبہ کیاہے کہ کم عمررکشہ ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈائون کیاجائے اورقصور ضلع کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا کوٹہ محدود کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)پی ایچ اے کا سپروائزر اعجاز احمد لوٹ مار میں مصروف، پیٹرول اور ملازمین کے نام پر حکومت کو ٹیکہ لگانے کا سلسلہ تاحال جاری ، کاروائی کی جائے ،شہری و ملازمین پھٹ پڑے ، تفصیلات کیمطابق بائی پاس پر محکمہ پی ایچ اے کی جانب سے لگائی جانیوالی پلانٹیشن محکمہ کے کرپٹ افسران کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گئی ، پی ایچ اے کا سپروائزر اعجاز احمد لوٹ مار میں مصروف ہے اور ہرمہینہ میں ہزاروں روپے تنخواہوں کی مد جبکہ لاکھوں روپے ڈیزل و پیٹرول کی مد میں ہڑپ کئے جارہے ہیں ، پلانٹیشن کو پانی لگانے سمیت دیگر کاموں میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور موقع پر پلانٹیشن مکمل طور پر فعل ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے ،چوہدری سمیع اللہ جٹ کنو ینیئر زکواة و عشرکمیٹی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ، چوہدری خالد لطیف انصاری ایڈوکیٹ سابق نائب ناظم یونین کونسل نمبر1سٹی قصور ،چوہدری محمود الہی چشتی صدر پنجاب ایگز ایسوسی ایشن ،ڈاکٹر انجم انصاری، حکیم عبدالرشید انصاری نے ڈی سی او قصور اور ڈی جی پی ایچ اے لاہور سے کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) پنجاب حکومت نومنتخب بلدیاتی اداروں کو فعال کرے ، اب تو کمیٹی کے ملازمین اپنی تنخواہوں کے حصول کیلئے بھی دربدر ہیں ، نومنتخب کونسلرز ، چیئرمین ،وائس چیئرمین کو مکمل اختیارات دئیے جائیں ، قصور میونسپل کمیٹی کے خزانہ کو نومنتخب ممبران کیلئے چھوڑ دیا جائے اور ناجائز فنڈز لگانے کاسلسلہ بند کیا جائے، ان خیالات کا اظہارقصور میونسپل کمیٹی کے نومنتخب کونسلر چوہدری امتیاز اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے میڈیا سے ملاقات میںکیااس موقع پر چوہدری سمیع اللہ جٹ کنو ینیئر زکواة و عشرکمیٹی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ، چوہدری خالد لطیف انصاری ایڈوکیٹ سابق نائب ناظم یونین کونسل نمبر1سٹی قصور ،چوہدری محمود الہی چشتی صدر پنجاب ایگز ایسوسی ایشن ،ڈاکٹر انجم انصاری، حکیم عبدالرشید انصاری ، ملک محمدمختار ٹریفک پولیس والے، محمدشریف عرف مانا انصاری ودیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ یونین کونسل نمبر1کے علاقہ وارڈ نمبر 7قصور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے علاقہ صدر دیوان روڈ تا نیوبس ٹرمینل تک نیا بائی پاس بنایاجارہا ہے جس کاوعدہ ایم این اے قصورمیاں وسیم اختر شیخ نے کرلیا ہے ،جبکہ علاقہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور سوئی گیس کے پائپ بچھوائوں گا تاکہ ہمارے علاقہ میں عوام کامعیار زندگی بہتر ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)ایم این اے میاں وسیم اختر شیخ عوام کے حقیقی خادم ہیں ،سہاری چوک بائی پاس اور رکن پورہ کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے پر ہم انہیں خیراج تحسین پیش کرتے ہیں ،انہوں نے یہ منصوبے مکمل کرواکر عوام اور ان دیہاتوں کے رہنے والے باسیوں کے دل جیت لئے ہیں ،مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی جماعت ہے ایم این اے اور انکے بیٹے شیخ سعد وسیم بھی دن رات عوام کی دکھ سکھ میں شریک ہیں ،ان خیالات کااظہار سیاسی وسماجی شخصیت ورہنماء پاکستان مسلم لیگ( ن ) عبدالقدوس صابرانصاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ایم این اے میاں وسیم اختر شیخ بہترین عوامی خادم ہیں ، ان پر بے شمار الزامات بھی لگائے گئے کیونکہ وہ عوام کے درمیان رہتے ہیں مگر ہرآفت اور الزامات سے ہمارے ہیرو میاں وسیم اختر شیخ کو اللہ پاک نے سرخروکیا ہے ہم انکی کارکردگی سے مکمل طور پرمطمین ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)جرائم پیشہ عناصر کو نشان عبرت بنادیاگیا ہے ،قصور پولیس دن رات عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے کام کررہی ہے آنیوالے دنوں میں پولیس پر عوام کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا ،ڈی پی او قصور سیدعلی ناصر رضوی اور ایس پی انویسٹی گیشن بقاء محمدبگٹی مردمجاھد ہیں اور انکی قصور میں تعیناتی سے امن قائم ہوا ہے ، اور پولیس کامورال بلند ہوا ہے ،ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او پولیس تھانہ بی ڈویثرن سید محمداشفاق کاظمی نے کوٹمراد خان بازار میں دوران گشت میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی سٹی سرکل محمداکرام خاں ، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی قیادت میں تمام تھانوں کے اندر نظام میں بہتری آئی ہے منشیات فروش ، جرائم پیشیہ افراد چوری اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان آج قصور ضلع چھوڑنے پرمجبور ہوگئے ہیں ،اور ان پر قانون کی گرفت کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے ، ایس ایچ او پولیس تھانہ بی ڈویثرن سید محمداشفاق کاظمی نے مزیدکہا کہ شریف شہریوں کوتھانوں میں عزت دی جارہی ہے جبکہ ملزمان تھانوں کے نام سے بھی اب ڈرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)لیڈر پی ایف پی چوہدری مظفروارثی آج قصور آئیں گے،تنظیمی امور پر اہم گفتگو اور مختلف وفود سے ملاقات کرینگے ،تفصیلات کیمطابق پاکستان فلاح پارٹی کے ضلعی آرگنائزرو کونسلرچوہدری مظفروارثی دیگر قائدین کے ہمراہ آج ایک روزہ دورہ پر قصور آئیں گے ، جہاں وہ تنظیمی امور پر اہم گفتگو اور مختلف وفود سے ملاقات کرینگے اور دربار حضرت بابا بلھے شاہ کے مزار پرحاضری دینگے ،چوہدری سمیع اللہ جٹ اور چوہدری محمود الہی کے مطابق دورہ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) کار سواروں کی ٹکر سے 15سالہ موٹر سائیکل سوار ماجد علی جاں بحق، تنویر احمد نے ہماری ہمشیرہ کو اغوا کیا تھا جس کا اہم نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھاجس کی وجہ سے ملزمان نے میرے بھائی قتل کیا، عابد علی مو قف، تفصیلات کے مطابق دیپار پور کے رہائشی عابد علی نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ہم محنت مزدوری کے سلسلہ میں کاہنہ کے علاقہ میں رہائشی پذیر ہیں کہ گزشتہ رات میں چھوٹا بھائی عمر 15/16سال بیدیاں سے واپس آ رہا تھا کہ سفید رنگ کی کار جسے ظفرچلا رہا تھا جس کے ساتھ تنویر احمدو دو نا معلوم افراد بیٹھے ہوئے تھے نے ٹکر مار کر میرے بھائی کو شدید زخمی کر دیا جو جزل ہسپتال لاہور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،وجہ عناد تنویر احمد نے چار ماہ قبل میری ہمشیرہ ساجدہ بی بی کو اغوا کر لیا تھا جس کی تھانہ کاہنہ میں درج ہے، میری ہمشیرہ نے تنویر احمد کے حق میں بیان دے دیا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے میرے بھائی کو قتل کیا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے عابد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313