پولیس نے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا

Alamgir Khan Arrested

Alamgir Khan Arrested

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرہ پھینکنے پر فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا۔

کراچی میں فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر کچرے سے بھری بالٹی وزیر اعلی ہاؤس لے گئے جہاں انہیں بالٹی میں بھرا کچرا وزیر اعلی ہاؤس کے آگے پھینکنا تھا، لیکن پولیس کے منع کرنے پر عالمگیر نے اپنا کام جاری رکھا جس پر پولیس نے ٹرالی کے ڈرائیور سمیت انہیں گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر کا کہنا تھا کہ جس کچرے سے انسانی جان کو خطرہ ہے اس سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی کچرے کو ری سائیکل کیا جا رہا ہے لیکن یہاں نہیں ہو رہا ہے۔

وزیر اعلی ہاؤس کی پوری سیکیورٹی میرے آنے سے پہلے الرٹ کردی گئی تا کہ میں نہ جا سکوں، انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی ہاؤس کا تقدس اور آئین کی حیثیت سے اہمیت جانتے ہیں لیکن وہ عام آدمی ہیں جو لوگوں کے لیے اپنی آواز اٹھاتے ہیں اور اٹھاتے بھی رہیں گے کیونکہ انتظامیہ نا اہل ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے عالمگیر نے کھلے گٹروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پرفکس اٹ مہم شروع کی تھی جس کا وزیراعلی سندھ نے نوٹس تو لیا تھا لیکن اس کے باوجود شہر میں گٹروں کے ڈھکن لگانے کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔