پولیس کا فرانسیسی جزیرے سے ملنے والی اشیا کو گمشدہ طیارے کی باقیات ماننے سے انکار

Malaysia Plane

Malaysia Plane

فرانس (جیوڈیسک) بحرہند میں فرانسیسی ملکیت جزیرے سے ملنے والی پلاسٹک کی اشیا معمہ بن گئیں ۔ پولیس اسے ملائیشین گمشدہ طیارے کی باقیات ماننے کو تیار نہیں۔

یہ اشیا منگل کو ایک فرانسیسی سیاح نےگمشدہ ملائیشین ائیر لائن MH370 کے مبینہ طور پر ملنے والے ملبے کے قریب دریافت کیے تھے اور اسے جہاز کی کھڑکی قرار دیا تھا ، جبکہ پولیس حکام ان اشیا پر شکوک کا اظہار کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر سلائی کی مشین ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی ری یونین آئس لینڈ سے گمشدہ طیارے کی باقیات ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔