پولیس چوکی حبیب آباد میں سید ثقلین شاہ بخاری کی تقری جرائم پیشہ افراد کے لیے قہر ثابت ہوئی

Saqlain Shah Bukhari

Saqlain Shah Bukhari

حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے) پولیس چوکی حبیب آباد میں سید ثقلین شاہ بخاری کی تقری جرائم پیشہ افراد کے لیے قہر ثابت ہوئی ڈکیت زیر زمین چھپ گئی قبہ خانہ چلانے والے علاقہ بدر کر گئے۔ منشیات فروشوں کا کاروبار ٹھپ۔ عوام نے سکھ کا سانس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کے لیے جنت کی حیثیت رکھتا تھا ہر طرف لاقانونیت رقص کرتی تھی چور، ڈاکو ،راہزن دن دیہاٹیدند ناتے پھرتے تھے۔

قبہ خانہ کامذموم کاروبار عروج پر تھا تتلیاں بن سنور کر اپنے گا ہکوں کی تلاش میں رہتی تھیں ۔ناجائز اسلحے کی نمائش بچوں کے کھلونوں کی طرح جاری تھی DPOقصو ر اور DSP ُپتوکیبھی اس صورت حال سے ناخوش اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرخواہش مند اور پُر عزم تھے پھران پولیس افسران کی عقابی نظر نوجوان تعلیم یافتہ ،بااخلاق ،حوصلہ مند اور فرض شناس آفیسر سید ثقلین شاہ بخار ی پر نظر پڑی اور ان کی تقری پولیس چوکی حبیب آ باد میں کر دی۔

پر امن ماحول کیخواہشلیے نئے چوکی انچارج نے مقامی ،مذہبی،، سیاسی ،سماجی، فلاحی اور صحافتی تنظیموں سے مل کر جرائم کے خاتمے کے لیے ایک گرینڈپلان تشکیل دیا اور پھر 90دن کے مختصر ترینعرصیمیں جرائم پیشہ افراد پر حبیب آباد کی زمین تنگ کر دی اور ان کا جینا مشکل ہو گیا منشیات کے اڈئوں پر چھاپے مار کر 260لیٹر شراب ،1200 گرام چرس برآمد کر لی شراب کشید کرنے والی بھٹیوں کو تلف کر دیا۔

ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کر دیا ۔چرسیوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انکو بھی ی والات کی سیر کروا دی ۔جبکہ ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سے 9مختلف قسم کے اہتھیار برآمد کر کے انہیں مقدمات میں جکڑ دیا ،نوجوان نسل کے بگاڑ کا باعث بننے والے قبہ خانے پر ایسی قہرآلود قانونی نظر ڈالی کہ وہ اپنے اڈئے چھوڑ کر بھاگ گے اور آج ڈھونڈنے سے بھی نظر نہیں آرہے ہیںعوام نے اس ساری صورت حال پر سکھ کا سانس لیا عوامی اور سماجی حلقوں نے اس صورت حال پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور فرض شناس افسر کی تقری پر DPOقصور DSPپتوکیSHOپتوکی کا شکریہ ادا کیا۔

رشید احمد نعیم
صدر الیکٹرونک میڈیا حبیب آ باد پتوکی
03014033622