قاسم حسین بھٹ شاہ و پولیس نے قتل کے کیس میں روپوش جوابدارکو کچی آبادی سے گرفتار کر لیا

Police,

Police,

بھٹ شاھ : قاسم حسین بھٹ شاہ و پولیس نے قتل کے کیس میں روپوش جوابدارکو کچی آبادی سے گرفتار کر لیا ایس ایس پی مٹیاری ملک ظفر اقبال اعوان کے حکم پر ایس ایچ او بھٹ شاہ ریاض سومرو نے خفیہ اطلاع ملنے پر بھٹ شاہ کچی آبادی سے قتل کے کیس میں روپوش جوابدار خیر محمد خان ٹلیری کو گرفتار کیا ہے ۔

جو پی ایس سٹی ضلع میرپور خاص پولیس کو قتل کے ایک کیس میں مطلوب تھا اطلاع ملنے پر میر پور خاص پولیس اسے بھٹ شاہ تھانے سے اپنے ہمرہ لے گئی دوسری جانب ایس ایس پی مٹیاری ملک ظفر اقبال اعوان نے درگاہ چاڑی بھٹ شاہ پر موٹر سائیکل کار کی پارکینگ پر شدید برہمی کا اظہار کیا بھٹ شاہ پولیس نے درگاہ چاڑی پر کھڑے ہوے ایک درجن سے زائد موٹرسائیکلو ںکو اپنی تحویل میں لے لیاایس ایس پی مٹیاری ایس ایچ او بھٹ شاہ ریاض سومرو کو ہدایت کی کے درگاہ چاڑی پر کار موٹر سائیکل کی پارکینگ ختم کی جائے ۔