پولیس اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہے: ایس ایس پی ملیر

Rao Anwar

Rao Anwar

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ پولیس کے ٹھوس اقدامات کے باعث کراچی سے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوئی ہیں۔

دیگر جرائم میں بھی کمی ہوئی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پولیس افسران اور اہلکار ملوث ہیں۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کہ کراچی میں مکمل امن کیلئے مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے اور عدالت عظمیٰ نے بالکل صحیح نشاندہی کی ہے۔

راؤ انوار نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی کراچی میں مکمل امن قائم ہو جائے گا۔