تھانہ نشتر کالونی میں چرس ہیروئن اور شراب فروخت ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

Alcohol

Alcohol

لاہور: تھانہ نشترکالونی کی حددو میں چرس ہیروئن اورشراب فروخت ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ماہانہ کروڑ وںروپے کی چرس فروخت ہونے لگی پولیس کے کئی افسران کی سرپرستی کاانکشاف۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشترکالونی کی سرپرستی میں بدنام زمانہ منشیات فروش گلی محلوںمیں سرعام ہیروئن کادھندہ کررہے ہیں ان کیخلاف مقدمات بھی درج ہیںمختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر ہیروئن اورشراب فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔

پولیس سکواڈ منشیات فروش مافیاسے بھاری بھتہ لے کرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مقامی لوگوں نے آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ نشترکالونی سے مئوقف لینے کے لئے کال کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ منشیات فروشوں کوپکڑنے کی ضرورکوشش کرینگے لیکن منشیات کاخاتمہ ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔