مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 1/8/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور رائے بابر سعید نے بتایا کہ قصور پولیس ماہ جولائی میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، راہزنی، نقب زنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 350 خطرناک مجرمان اشتہاری اور 71 عدالتی مفروران کل 421 گرفتار ہوئے جن میں آٹھ ٹاپ ٹین اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ 8 خطرناک ڈکیت گینگ کے 26 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 17 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید قسم کا ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ اسی طرح قصور پولیس نے ماہ جولائی میں منشیات فروشوں کے خلا ف کا رو ائی کر تے ہو ئے ان کے خلا ف 86مقدما ت در ج کر کے ہیروئن4کلوگرا م،چرس26کلو گرام،شراب440 لیٹر،لاہن150لیٹر اور3چالو بھٹیاںبرآمدکی۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے ان کے خلاف109مقدمات درج کر کے77پسٹل ،32بندوق ،33 رائفل ، 2 کاربین ، 1 کلاشنکوف،36میگزین اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد کرلی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او ذوالفقار حمید راں کی کاروائی 2002میں دو افراد کے قتل میں ملوث کا اشتہاری ملزم فاخر گرفتار، ملزمان نے 2002میں میاں سرفراز احمد اور میاں امتیاز احمد کو قتل کیا تھا، اس مقدمہ کے دو اشتہاری تا حال مفرور ہیں، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے 2002قتل ہونے والے میاں سرفراز احمد اور میاں سرفراز احمد کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم فاخر کو گرفتار کرلیا، 2002کو دس کے قریب افراد نے دن دہاڑے میاں سرفراز احمد اور میاں سرفراز احمدکو قتل کر دیا تھا، جس کا مقدمہ میاں کامران کی مدعیت میں مشتاق عرف مشتاقی، عمران، راشد، محمد اختر، محمد الیاس، رشید، نثار، امانت وغیرہ کے خلاف درج ہوا تھا،جس میں فاخر مشتاق اور اختر اشتہاری ہو چکے تھے جسے گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں نے گرفتار کر لیا، مذکورہ مقدمہ میں مشتاق اور اختر تا حال مفرور ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم عورت نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے نومود بچے کو قتل کرکے نالے میں پھینک دیا،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں رائے کلاں میں نا معلوم عورت نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے اپنا بچہ ضائع کروا کر لاش نالے میں پھینک دی،
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد میں عرصہ داراز سے قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا مطالبہ، مصطفی آباد سروس روڈ پر عرصہ داراز سے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جو مسافروں کیلئے شدید پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی سروس روڈ پر قائم عرصہ داراز سے تجاوزات اہل علاقہ و تاجروں کیلئے سخت مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہیں، اہل علاقہ کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب ، ڈی سی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126