لیاری سے اچھی خبر، فلم “جاور” کے لیے اول انعام

Jaawar

Jaawar

لیاری (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی نوجوان احسان شاہ کی دستاویزی بلوچی فلم’’ جار‘‘ نے بحرین میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پہلا انعام حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بحرین میں ہونے فلم فیسٹول میں لیاری کے نوجوان فلم ساز احسان شاہ کی بنائی گئی بلوچی ذبان کی دستاویزی فلم ’’جاور‘‘ نے ’’ناصر بن حماد انٹرنیشنل یوتھ کریٹیوٹی ایوارڈ‘‘ اپنے نام کر لیا،احسان ساز اپنی اس کامیابی پر حیران ہیں جب کہ اُن کی ماں خوشی سے نہال ہیں۔

اس موقع پر نوجوان فلم ساز کا کہنا تھا کہ لیاری پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود با صلاحیت افراد سے مالا مال ہے،لیکن اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے انہیں سخت محنت کرنا پڑتی ہیں،حکومتی سطح پر بھی با صلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔

اپنی فلم کے آئیڈیا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لیاری کو گینگ وار نے مذید تاریکیوں میں دھکیل دیا تھا،نوجوانوں نے اسلحہ تھام لیا تھا اور منشیات عام ہو گئی تھی،حکومت و قانون کی رٹ برقرار نہ تھی،ایسے حالات میں لیاری کے غریب باشندے زندگی کی گاڑی کو بہ مشکل ہی گھسیٹ پا رہے تھے۔

ڈاکیومینٹری فلم ’’جاور‘‘ کی کہانی ایک بوڑھے معذورباپ اور اس کےبیٹے کے گردگھومتی ہےجو خراب حالات میں زندگی کی جنگ لڑتے ہیں۔