پولیس ملازموں کو مستقل کرنا آئی جی پولیس آزادکشمیر کا بڑا کارنامہ ہے۔ شیخ الطاف حسین

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے پولیس ملازموں کو مستقل کرنا آئی جی پولیس آزادکشمیر کا بڑا کارنامہ ہے انہوں نے کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کی نوکریوں کو مستقل کر کے معاشی تحفظ دیا جس پر ہم آئی جی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شیخ الطاف حسین آف نیو سٹی میر پو ر نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ پو لیس میں کنٹر یکٹ بیس پر بھرتی ہو نیوا لے ملازمین عدم تحفظ کا شکا ر تھے کئی کئی سال عارضی ملازمت میں گزرنے کے بعد انہیں روزگار کے چھن جا نے کا خطر ہ تھا جس سے ان کے معاشی حا لا ت ابتر ہو جا نے کیسا تھ ساتھ ذہنی پر یشانی کے خد شات مو جود تھے آئی جی پو لیس آزادکشمیر نے حا لا ت سمجھتے ہو ئے کنٹر یکٹ بیس پر بھر تی پو لیس ملازمین کو مستقل معاشی تحفظ دیتے ہو ئے انہیں مستقل کر دیا ہے۔

عارضی بھرتی پو لیس ملازمین کو مستقل بنیا دوں پر تحفظ دے کر آئی جی پو لیس آزادکشمیر نے سینکڑوں ملازمین کی دعائیں لے لیں ہیں جس پر ہم آئی جی پو لیس کو خرا ج تحسین پیش کرتے اور ان کے مشکور ہیں۔۔