مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/10/2015

Patrolling Police

Patrolling Police

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس کی طرف سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ لگایا گیا، ڈی ایس پی شعیب چیمہ کی خصوصی ہدایت پر لگائے گئے کیمپ میںمسافروں اور ڈرائیوروں میں ڈینگی، روڈ سیفٹی ودیگر پمفلٹ تقسیم کئے گئے، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور شعیب چیمہ کی خصوصی ہدایت پر انچارج صابر شہید چیک پوسٹ مصطفی آباد کے انچارج محمد عباس ، اے ایس آئی غلام محمد نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کے ہمراہ لاری اڈا مصطفی آباد میں آگاہی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، کیمپ کے دوران مسافر گاڑیوں کو روک کر مسافروں اور ڈرائیوروں ڈینگی سے آگاہی اور روڈ سیفٹی کے پمفلٹ تقسیم کئے گئے، مسافروں اور ڈرائیوروں کو دوران صفر حفاظتی اختیار کرنے کی ہدایات بھی کی گئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مقامی صحافی سہیل قمر سندھو، محمد جمیل سندھو کی پھوپھو اور ناصر سندھو کی والدہ انتقال کر گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اورصحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی سہیل قمر سندھو، محمد جمیل سندھو کی پھوپھو اور ناصر سندھو کی والدہ انتقال کر گئی،مرحومہ کی نماز جنازہ میں سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، قائد میاں گروپ میاں عبدالخالق، رانا منیر احمد ، چوہدری اصغر علی چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، صدر یونین آف جرنلسٹ شاہد عمر، چیئرمین پریس کلب اصغر علی شہزاد، مقامی صحافی ارشد سندھو، الیاس ملک ودیگر صحافیوں کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد قبرستان بابا مولے شاہ میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحومہ کی رسم کل آج بروز منگل بعد نماز فجر رڑے شاہ والی مسجد کی ادا کی جائے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)این اے 122کے الیکشن نے ثابت کر دیا کہ بلدیاتی الیکشن بھی شیر کا ہی ہو گا،تحریک انصاف کا دھاندلی کا شور اب غلط ثابت ہو چکا ہے، عوام بلدیاتی الیکشن میں بھی شیر پر مہر لگا کر دھاندلی اور دھرنے کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 3دفتوہ سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہ کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے خوش ہیں اور وہ ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت پسند کرتے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کلین سویپ کریں گے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف دن رات ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں، ان کی عوام دوست پالیسیو ں کی وجہ سے مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، مسلم لیگ ن ہی حقیقی عوامی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کا درد رکھتی ہیں، ہم بھی یونین کونسل دفتوہ سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126