فیروزوالہ: کالا شاہ کاکو کے قریب پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

Police Red

Police Red

فیروزوالہ (جیوڈیسک) سیالکوٹ سے لاہور آنے والی وین پر پانچ ڈاکو شاہدرہ جانے کے لیے سوار ہوئے۔

کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکوؤں نے اسلحہ نکال لیا اور لوٹ مار شروع کر دی اور مسافروں کو رقم موبائل اور طلائی زیورات سے محروم کر دیا۔ اسی دوران پولیس کی گشت کرتی ہوئی گاڑی وہاں پہنچ گئی۔ ڈاکوؤں نے موبائل دیکھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے شیخوپورہ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی۔