کاہنہ پولیس نے متعدد ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

Wanted Criminals Arrested

Wanted Criminals Arrested

لاہور: کاہنہ پولیس نے متعدد ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق متعدد ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان مختار عرف مکھی اور اس کے بھائی اختر ولد فلک شیر ساکن محلہ فرید نگر ضلع پاکپتن کے رہائشی دونوں بھائیوں کو مخبری پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ خالد محمود ورک نے دیگر ملازمین کے ہمراہ چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکپتن پولیس کو مطلوب اشتہاری بھائیوں کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، ملزمان کاہنہ میں فروٹ کا کاروبار کرتے تھے، مخبری پر پکڑے گئے۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ خالد محمود ورک نے بتایا کہ ان ملزمان پر ڈکیتی وقتل کی متعدد وارداتوں کے مقدمات درج ہیں جن میں یہ اشتہاری تھے، اور کاہنہ میں روپوش ہو کر پھل بیچنے کا کام کرتے تھے۔