پشاور پولیس کا سرچ آپریشن، 14 افغانیوں سمیت 131 مشتبہ افراد گرفتار

Suspects Arrested

Suspects Arrested

پشاور (جیوڈیسک) نواحی علاقے پہاڑی پورہ میں پویس نے سرچ آپریشن کے دوران 14 افغان باشندوں سمیت 131 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 3اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا جبکہ پولیس کی کیوک رسپانس فورس اور ایمرجنسی رسپانس فورس نے بھی مقامی پولیس کو تعاون فراہم کیا۔

اس دوران گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رہا اور سنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 131 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن میں 14 افغان باشندے اور قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری بھی شامل ہیں۔