ٹانک میں پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ، 2 افراد جاں بحق

Dead Bodies

Dead Bodies

ٹانک (جیوڈیسک) لکی مچن خیل میں مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ٹانک کے علاقے مچن خیل میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں پولیس اہلکار سمار خان اوران کی والدہ شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا پھر اس کے پیچھے کچھ اور محرکات شامل ہیں۔