بدین پولیس کا ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کیخلاف کریک ڈاوُن، 22 گرفتار

Police

Police

بدین (جیوڈیسک) بدین پولیس کا ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کے خلاف کریک ڈاوُن جاری ہے، 22 ساتھی گرفتار، آج حیدرآباد کی دہشتگردی کورٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دہشتگردی کے چار مختلف مقدمات مین نامزد ذوالفقار مرزا کے 60 ساتھیوں میں سے بدین پولیس نے شہر کے مخلتف علاقوں میں چھاپے مار کر 22 ساتھیوں خدا بخش ، قمبرانی، مامون قاضی ، داؤد سھڑات ، نانا سھڑات ، بشیر شاہانی ، پوڑو شاہانی ، واجد میمن ،رجب میمن اور منیر مرزا کو گرفتار کر کے ضلع کے مختلف تھانوں پر رکھا ہے۔

گرفتار ملزمان کو آج حیدرآباد کی دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے تاہم مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔