تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ حویلی منجر والی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ڈاکو انتہائی خطرناک ہارڈ کریمینل تھا

Syed Ali Nasir Rizvi

Syed Ali Nasir Rizvi

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے بتایاکہ گزشتہ رات تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ حویلی منجر والی کے قریب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ڈاکو حفیظ عرف فیجا انتہائی خطرناک اور ہارڈ کریمینل تھا۔

جو ضلع قصوراور لاہورمیں ڈکیتی ، رابری، ڈکیتی/ رابری معہ قتل،پولیس مقابلہ اور اسلحہ ناجائز کی15سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔تھانہ تھہ شیخم پولیس نے فرار ہونے والے 3کس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیںجن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ تھہ شیخم نے ہمراہ دیگر ملازمان زیر حراست ڈاکو حفیظ عرف فیجا کو ہمراہ لیکر اسکی نشاندہی پر گینگ کے بقایا ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں حویلی منجر والی کے قریب ریڈ کیا تو زیر حراست ڈاکو کے ساتھی ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں زیر حراست ڈاکو شدیدزخمی ہوگیا۔

پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کیے لیکن ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھا گ جانے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی زیر حراست ڈاکو ہسپتال لیجایا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی ہلاک ہوگیا۔