پولیس تھانہ واہ کینٹ سٹی نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

Police Taxila

Police Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پولیس تھانہ واہ کینٹ سٹی نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، خاتون سمیت دو افراد گرفتار ، ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا ، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری،مدعی مقدمہ مقتول کے بھائی نے مقتول کی بیوی اور بیٹے پر قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا،پولیس نے تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کر کے ایک ہفتہ میں اصل ملزمان تک رسائی حاصل کر کے انھیں گرفتار کرلیا، موبائل ڈیٹا نے ملزمان کو پول کھول دیا

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقہ احمد نگر میںپنتالیس سالہ محمد رفیق کو اکے گھر میں رات کے وقت ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے والے ملزمان نے مذاحمت پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ،ا س دوران ملزمان ساٹھ ہزار روپے نقدی ، طلائی زیورات تین عدد موبائل فونز لیکر موقع سے فرار ہوگئے تھے ، مقتول کے بھائی گل زیب خان نے بھائی کے قتل میں بھابھی اور اپنے بھتیجے پر قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا ، معاملہ پیچیدہ ہونے پر پولیس نے تیکینی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا

جبکہ ایک ہفتہ میں اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے آصل ملزمان تک رسائی حاصل کی پولیس نے کامیاب چھاپے کے بعد ایک خاتون مسماةریحانہ بی بی عرف کرن ساکن پاک پتن،اظہر ولد اختر ساکن صابری گلی منیر آباد واہ کینٹ کو گرفتار کرلیا ، جبکہ مرکزی ملزم شہزادولد یاسین جس کی بابت بتایا جاتا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے قبل ازیں بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا

پولیس نے مقامی عدالت سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ،گرفتار ملزمان کی بابت تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایچ او یاسر کیانی کا کہنا تھا کہ ملزمان غیر اخلاقی حرکات کا ارتکاب بھی کرتے تھے جبکہ اپنے آپ کو پولیس اہلکار بتا کر وارداتیں کرتے تھے ،وارداتی نیٹ ورک میں فحاشہ خواتین بھی شامل ہیں جو انکی دست راز بن کر لوگوں کو لوٹتی تھیں گرفتار خاتون ریحانہ بی بی عرف کرن دختر محمف فیروز کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہے،یہ لوگ عرصہ دراز سے چوری راہزنی اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے،قتل کی تفتیش میں موبائل ڈیٹا نے انکا پول کھول دیا اور اصل ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی

جبکہ مدعی مقدمہ مقتول کے بھائی کا شک غلط تھا ،ایس ایچ او یاسر کیانی کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس سر گرم ہے جلد وہ بھی قانون کے کٹہرے میں ہوگا،ادہر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران ڈکیتی قتل کا اعتراف کرلیا ہے ملزمان کے مطابق گولی ڈکیتی میںمذاحمت کی صورت میں چلی ، بتایا جاتا ہے کہ مقتول محمد رفیق کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں

ادہر عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا گیا ہے کہ پولیس ماڈل سٹی واہ کینٹ جرائم کی بیخ کنی میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہے،جرائم پیشہ افراد کے خلاف یکے بعد دیگے پولیس کی جرات مندانہ کاروائیاں لائق تحسین ہیں ، عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی گئی کہ احسن کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کا تعرفی اسناد اور انعام سے نواز جائے

تاکہ ان فرض شناس اور ایماندار پولیس افسران وااہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوسکے،یاد رہے کہ پولیس ے قبل ازیں بھی اندھے قتل کے متعدد مقدمات میں اصل ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا جو محکمہ پولیس کے لئے قابل فخر کارنامہ ہے

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا12-4-2016 موبائل نمبر0300-5128038