پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملہ کرنے والوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چوہدری عابد رضا

Quetta Attack

Quetta Attack

کوٹلہ ارب علی خان : بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملہ کرنے والوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں اور انکے سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے اپنے ایک بیان میں کیاانھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

حکومت اور قانوں نافذ کرنے والے ادارے مل کر پاکستان سے دہشت گردی کیلئے کام کر رہے ہیں اور انشاء اللہ دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے پوری دنیا کے لئے قابل نفرت ہیں ان درندوں اور انکے ساتھیوں کے انکے سفاکانہ فعل کی سزا ضرور ملے گی۔