پولیس کیجانب سے ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس کا گھیراؤ، داخلی اور خارجی راستے بند

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

بدین (جیوڈیسک) ایس ایس پی بدین کے مطابق مختلف مقدمات میں مطلوب 90 فیصد افراد ذوالفقار مرزا کے فارم ہاؤس میں موجود ہیں۔

جن کے پاس آٹو میٹک اسلحہ ہے اور وہ مورچہ بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے فارم ہاؤس کا محاصرہ جاری ہے۔

انہوں نے ذوالفقار مرزا کو پیغام دیا کہ وہ انہیں اپنی حفاظت میں عدالت لے کر جائیں گے۔