پولیس اہلکاروں کی ہوٹلوں سے شراب لینے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Policemen

Policemen

لاہور (جیوڈیسک) منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو پولی تھین بیگز میں بغیر ادائیگی کئے شراب کی بوتلیں لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اہلکار شہر کے مختلف ہوٹلوں میں مقررہ اوقات کے بعد شراب کی فروخت کی سرپرستی کرتے ہیں اور منتھلی کے طور پر پیسوں کے ساتھ ساتھ مفت شراب بھی لے جاتے ہیں۔