انرولمنٹ پالیسی میں ناکامی کا ملبہ اساتذہ پہ نہ ڈالا جائے : صہیب الدین

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ انرولمنٹ پالیسیوں کی ناکامی کا ملبہ اساتذہ پر نہ ڈالا جائے۔ پرائمری لیول پر تعلیمی اداروںکو چھوڑنے والے طلبہ وطالبات کی شرح میں اضافے کے اصل اسباب تلاش کریں۔

لوگوں کے گھروں سے فاقے ختم کرنے سے ان کے آنگن میں علم کے دیے روشن کئے جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”حقوق طلبہ مہم” کے سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان کے تحت تعلیم ہر شہری کا حق ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو مفت تعلیم مہیاکرے ۔ایک جانب تعلیم کو مہنگا کرکے غریبوں سے تعلیم کا حق چھینا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب سو فیصد انرولمنٹ اور ڈراپ آئوٹ کی شرح میں اضافہ کا ذمہ داراساتذہ کو ٹہرایاجا رہا ہے۔سکول کے سربراہان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں جو وہ خود بخود اس میں بہتری کر سکیں گے۔

ناقص تعلیمی پالیسیاں ہی معیار تعلیم میں گراوٹ اور شرح خواندگی میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔ تعلیمی اداروں کی نجکاری کے عمل کے ذریعے حکومت اپنے فرائض سے غفلت برت رہی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے اساتذہ نے کاکا خیل کو مہم کے دوران اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

سید امجد حسین بخاری
سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
03004935656