پولیو سے جلد مکمل چھٹکارا حاصل کر لیں گے: رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائم مقام صدر مملکت میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پولیو کے مرض میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ یہ بات قائم مقام صدر نے روٹری انٹرنیشنل کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

قائم مقام صدر نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جلد ہی پولیو سے مکمل طور پر چھٹکارا پالے گا۔ اس سلسلے میں روٹری انٹرنیشنل کی معاونت پاکستان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ کامیابی سے جاری ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن ہوا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ پولیو کی روک تھام کے لیے فاٹا میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔