پولیو کی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 سرکاری اہلکار معطل

Swat

Swat

سوات : ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے پولیو کی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 سرکاری اہلکاروں کو معطل کر کے اٰن کے خلاف اِنکوائیری شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ یہ احکامات اُنہوں نے ہفتہ کے دِن علی الصبح مختلف مراکز صحت کے ازخود اچانک معائینہ کے دوران ٹیموں کا پو لیو ریکارڈ چیک کرتے ہوئے جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 1238 ٹیمیں تشکیل دی جا چُکی ہیں، جن میں 1109 موبائیل، 89 فیکسڈ، اور 40 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ وہ خود پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایات جاری کی کہ کوئی بھی پانچ سال سے کم عُمربچہ پولیو سے بچاو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی آفسریا سٹاف کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔