انسداد پولیو مہم کی کامیابی سے ہی بہتر مستقبل وابستہ ہے۔ فہیم الدین میمن

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل زون میں سہہ روزہ انسداد پولیو مہم کا آ غاز، 26 تا 29 ستمبر تک پیدائش سے پانچ سال تک بچوں کو پولیوسے بچائو کی ویکسین گھر گھر پلائے جائیں گے۔

کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل فہیم الدین میمن کی نگرانی میں شاہ فیصل کالونی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا گھر گھر پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والے عملے کو مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل فہیم الدین میمن نے متعلقہ ذمہ دران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے جاری مہم کا معائنہ کیا اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے پولیو مہم کی ویکسین پلائے جانے کے حوالے سے دریافت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نے کہاکہ انسداد پولیو کی کامیابی سے ہی بہتر مستقبل وابستہ ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے ہر رائونڈ میں پولیس سے بچائو کے قطرے پلوائیں واضح رہے کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے اور اس سے بچائو کا واحد راستہ انسداد پولیو مہم کے دوران پلائی جانے والی ویکسین ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل فہیم الدین میمن نے متعلقہ ذمہ دران سے کہاکہ اسکولوں ،بس اسٹاپوں سمیت اہم مقامات پر پولیو سے بچائو کی ویکسین پلانے کے کیمپ لگا ئے جائیں تاکہ مہم کے دوران باآسانی بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جاسکیں۔