پولیو کے خاتمہ کیلئے ویکسین پینا ناگزیر ہے۔ ممتاز بیگ

MUMTAZ BAIG

MUMTAZ BAIG

رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے ممبر ممتاز بیگ نے آج ( 23تا25 نومبر)سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں بتایا کہ پولیوکے خاتمہ کیلئے ویکسین پینا نا گزیر ہے۔ اسکے شکار 90فیصد مریضوں میں کوئی ابتدائی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

شروع میں بخار، سردرد، تھکاوٹ، متلی، گردن میں تنائو، پنڈلیوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔ اس سے بچائو کی محفوظ اور موثرویکسین موجود ہے۔پولیو وائرس پانچ سال سے کم عمر بچوں پر حملہ کرکے انہیں زندگی بھر کیلئے ٹانگوں سے معذور کردیتاہے ۔لیکن مسلسل ویکسین پینے والے بچے اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے محفوظ رہتے ہیں۔

رواں سال پوری دنیا میں پولیو کے 33 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی بدقسمتی سے ان میں 17 کا تعلق وطن عزیز سے، 12 ا فغانستان اور 4 نائجیریا سے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں 8 ،سندھ 6 ، بلوچستان ایک اور فاٹا میں2 مزید بچے امسال پولیو سے معذور ہوئے۔

سکیورٹی اداروں، محکمہ صحت کے عملہ و پولیو ٹیموںکے ساتھ سول سوسائٹی کے بھر پور تعاون کی وجہ سے پنجاب ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پولیو سے پاک ہیںانہوں نے والدین سے کہا کہ وہ انسداد پولیو کی موجودہ اور آنے والی ہر مہم میں اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ویکسین پلاکروطن عزیز کو پولیوفری بنانے میں اپنا دینی اور قومی فرض ادا کریں۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com