پولیو سے پاک پاکستان ہی صحت مند مستقبل، ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔حسن رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا کی صدارت میں منعقد اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دیا گیا اجلاس میں ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصرت علی سید ،ڈاکٹر معرفانی ،محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران مختیار کار شاہ فیصل احمد میمن ،SHOالفلا ح ،SHOشاہ فیصل اور رینجرز کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا نے اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا نے کہاکہ پولیو سے پاک پاکستان ہی صحت مند مستقبل،ملکی ترقی اور استحکام کا ضامن ہے پولیو سے بچائو کے حوالے سے ہر فرد کو اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے پیدائش سے پانچ سال تک بچوں کو انسداد پولیو مہم کے ہر رائونڈ میں پولیوسے بچائو کی ویکسین لازمی پلوائیں اس موقع پر انہوں نے گھر گھر جاکر پولیو کی ویکسین پلانے والی محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کو بھی ہدایت کی کہ وہ بلا خوف و خطر ہر بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے حوالے سے اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ انجام دیںاس موقع پر ڈاکٹر نصرت علی سید نے شاہ فیصل کالونی میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

AC Shah Faisal

AC Shah Faisal