پولیو ورکرز پہ تشدد کے خلاف محکمہ صحت کے ملازمین نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا

Badin Polio

Badin Polio

بدین (عمران عباس) ڈی سی بدین کی جانب سے پولیو ورکرز پہ تشدد کے خلاف محکمہ صحت کے ملازمین نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا، اے ڈی سی ون اور ڈی ایچ اور کی جانب سے معافی مانگنے پر مہم کو پھر سے بحال کر دیا گیا۔۔

بدین میں گزشتہ روز پولیو مہم کے دوران ٹرانزیکٹ پوائنٹ نمبر 5 پیرو لاشاری پر دوران مہم ڈی سی بدین اچانک پہنچ گئے جہاں پر گھروں پر مارکنگ صحیح نا ہونے پر دو پولیو ورکرز ذوالفقار علی بحرانی اور انتظار بحرانی پر تھپڑوں کی بارش شروع کردی جس کے بعد محکمہ صحت کے عملے نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ،پولیو مہم کے بائیکاٹ سے 947 پولیو ٹیموں نے کام چھوڑ دیا ،پاکستان پیرا میڈیکل ایسوسیئشن ڈسٹرکٹ بدین کے صدر اللہ ڈنو پاڑو کے مطابق کہ ڈی سی بدین کی جانب سے پولیو مہم کے دوران پولیو ورکروں پر کیئے جانے والے تشدد پر اے ڈی سی ون بدین علی نواز بھوت نے ڈی سی بدین شوکت کی جانب سے معذرت کی ہے کیوں کہ ڈی بدین آج ہائی کورٹ گئے ہوئے ہیں ، وہ کل آکر متاثرہ لوگوں سے معزرت کرینگے جس کے بعد ہم نے ہڑتال کو ختم کر دیا ہے۔۔۔