پولیٹیکل انتظامیہ کا میاں منڈی بازار میں منشیات کی دکانوں پر چھاپہ

Drugs

Drugs

مہمند ایجنسی (شکیل کردو) ایجنسی ہیڈکوارٹر غلنئی سے شمال مغرب کی طرف10کلومیٹر دور تحصیل حلیمزائے کے تجارتی مرکز میاں منڈی بازار پر پولیٹیکل ایجنٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ غلنئی حسیب الرحمان خلیل نے چھاپہ مارا۔اسی دوارن ان کے ساتھ صوبیدار میجر خاصہ دار فورس جان محمداورصوبیدارلیویز فورس سردار حسین کی سربراہی میں لیویز فورس اور خاصہ دار فورس کی بھاری نفری موجود تھی۔بازار میں مختلف دکانوں سے 9.453kg چرس اور2.66 کلوگرام افیون برامد کرکے قبضے میں لیا۔

اس موقع پر 6 دکانداروں کو بھی گرفتار کرلیا اور ایک دکاندار عیسیٰ خیل موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہوسکا۔دیگر گرفتار ہونے والے دکانداروں میں خان محمد،نہار خان،ثناب گل،سلطان محمد،محمد عاصم اور خیراللہ شامل ہیں،پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق گرفتار دکانداروں کو پولیٹیکل لاک اپ غلنئی منتقل کردئیے گئے ہیںاور ان سے برآمد ہونے والے چرس اورافیون کو پولیٹکل انتظامیہ کے متعلقہ حکام کو حوالہ کر دی ہے۔

یاد ررہے کہ صوبیدار میجرلیویز فورس دل فراز نے اس سے ایک دن پہلے میاں منڈی بازار پر چھاپے کے دوران ایک دکاندار فاروق خان کو نشہ اور چیز آئس سمیت موقع پر گرفتار کرلیا تھا اور اس کی روشنی می اج بڑی کاروائی کی گئی۔

حسیب الرحمان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروشوں سے ایجنسی کو پاک کریں گے اور مقامی لوگوں کے تعاون سے یہاں کے باشندوں کو بہترین معاشرتی زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرینگے۔