سیاسی مسخروں کی جمہوریت کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی: سعد رفیق

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق گرجے بھی خوب اور برسے بھی وہ بھی تحریک انصاف کی قیادت پر۔ کہتے ہیں عمران خان اگر یہ سمجھتے ہیں دھرنوں اور روڈ شو سے حکومت گرا دی جائیگی تو پھر کسی کی حکومت نہیں چلے گی اور انہیں سوچنا چاہیے کہ اس کے بعد اقتدار میں کون آئے گا۔

خواجہ سعد کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی مسخرے ، جوکر یا کسی ریٹائرڈ آدمی کو بھاشن دے کر جمہوریت پر لعن طعن کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں نا بالغ سیاستدانوں نے جو گفتگو کی انہیں سوچنا چاہیے کہ الیکشن تو گزر جائے گا لیکن ان کے بیان سے کشمیریوں پر کیا گزرے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے پورے جوش اور ہوش کے ساتھ تقریر کی جس کے بعد انہوں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طرح ڈیسک پر ہاتھ مارا اور چلتے بنے۔