سیاسی شعور آ گیا، نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئندہ سال عید سے پہلے پشاور میں شوکت خانم اسپتال بھی شروع ہو جائے گا۔

لوگوں کے ذہن تبدیل ہو رہے ہیں اب بہت سی اہم شخصیات بھی اسپتال اور اسکول بنا کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ تقریب کے دوران ساڑھے نو کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔