سیاسی تعصب نہیں، انصاف کی بات کرتے ہیں، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سیاسی تعصب نہیں، انصاف کی بات کرتے ہیں۔ عدالتی فیصلے سے کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے نت نئے طریقے حکمرانوں نے ایجاد کیے۔پاناما اسکینڈل میں جن کے نام آئے ان سب کا احتساب چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کرپٹ مافیا کی وجہ سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیوں میں جکڑا ہے۔ وزیر خزانہ خود کہتے ہیں کہ غریب باہر مزدوری کرکے 18 بلین ڈالرملک میں بھیجتے ہیں۔ اشرافیہ ملک لوٹ کر باہر بھیجتے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہمیں معاشی دہشت گردوں سے نمٹنا ہوگا۔آج کا چور ہو یا کل کا چور سب کا احتساب چاہتے ہیں۔