گجرات کی خبریں 16/3/2016

GPI News

GPI News

گجرات (جی پی آئی) آزاد کشمیر کے انتخابات کی آمد آمد سے تمام سیاسی جماعتوں کے ڈیرے ا باد ہو گئے ۔ امیدواران کی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ حلقہ ایل اے 33 جموں 5 سے سابق ناظم راجہ محمد سکندر پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے میدان میں آ گئے۔ جو کہ حلقہ ایل اے 33 جموں 5 سے بہت مضبوط امیدوار تصور کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے نمائندہ وفد کی راجہ محمد سکندر’ میجر خلیل الرحمن اور چوہدری محمد افضل گوندل کی قیادت میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور پاکستان تحریک انصاف کے متحرک اور مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقہ ایل اے 33 جموں 5 سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھر پور حصے لی گی اور ہر علاقہ میں مضبو ط امیدوار سامنے لائے جائیں گے۔ حلقہ ایل اے 33 جموں 5 بہت اہم حلقہ ہے یہاں سے راجہ محمد سکندر کی صورت میں مضبوط امیدوار سامنے لایا گیاہے۔ ہم راجہ محمد سکندر کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ انشاء اللہ آزاد کشمیر کے انتخا بات میں پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرے گی اور PTi حکومتی مشینری کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔ راجہ محمد سکندر نے کہا کہ حلقہ کے ووٹران کے پر زور اصرار پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حلقہ کے ووٹران اور سپورٹران کے ساتھ مکمل تعاون ہے کے ساتھ حلقہ ایل اے 33 جموں 5 سے واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ چوہدری محمد افضل گوندل نے کہا کہ 33 جموں 5 سے راجہ محمد سکندر بہت مضبوط امیدوار ہیں ہم ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے اور انتخابات میں مخالف اُمیدواران کا ڈَٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ملاقات کے دوران میجر (ر) خلیل الرحمن ‘ راجہ محمد عارف’ ملک اعجاز احمد’ چوہدری محمد عمران’ راجہ قاسم رفیق بھی موجود تھے۔
…………………………………
…………………………………

گجرات (جی پی آئی) ماہانہ اجلاس 9 بجے بروز اتوار 13 مارچ 2016ء کو پروفیسر محمد اشرف سیفی کے گھر اسلام نگر میں منعقد ہوا۔ پروفیسر مظہر حسین چیمہ نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد حاجی محمد امین اسلام نگر نے اپنا مقولہ بعنوان ”نفاق کیا ہے” پیش کیا۔ آپ نے قرآن و سنت کے حوالے سے منافق کی نشانیاں بیان کیں کہ منافق کے قول و فعل میں تضاد ہوتا ہے۔ مسلمانوں کو نقصان پہنچاتا ہے صدقہ و خیرات سے اعتراز کرتا ہے۔ نبی اکرم ۖ کے علم غیب کا انکار کرتا ہے جبکہ مومن عجز و انکساری سے عبادت کرتا ہے خلق خدا کی تواضع کرتا ہے اور صدقہ و خیرات اور نوافل سے اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے۔ مقالہ کے اختتام پر سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا جس میں پروفیسر طاہر عزیز ملک نے ترجمہ اور تفسیر کی ہیت کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ پروفیسر فیاض حسین شاہ نے منافق کی حقیقت کو واضح کیا۔ آخر میں مجید اللہ ملہی ایڈووکیٹ کے والد بزرگوار کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ سب ساتھیوں نے ایصال ثواب اور پروفیسر محمد اشرف سیفی نے اللہ کے حضور دعا کی کہ مرحوم و مغفور کو اللہ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے گجرات تنظیم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی بل میں فوری طور پر ترمیم کر کے رجسٹریشن نہ کروانے پر لاکھوں روپے جرمانے کی شق اور فیسوں میں 5 فیصد کی بجائے10سے 15 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بل پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ اس سے صوبے بھر میں واقع ایک لاکھ کے قریب پرائیویٹ سکول تباہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں پر 23 قسم کے لگائے گئے ٹیکس واپس لئے جائیں تو 10 فیصد بچوں کو ہم مفت تعلیم دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ رجسٹریشن کے نام پر لوٹ مار کی شق جس میں 3 ہزار سے لاکھوں روپے تک کے جرمانے رکھے گئے۔ اس کو ختم کیا جائے۔ ادیب جاودانی نے کہا کہ بھارت میں کسی بھی پرائیویٹ سکول پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہ ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں پرائیویٹ سکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے جبکہ ہمارے ملک میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر 23 مختلف قسم کے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ اس سے پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر میں حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ اور حکومت سے اچھی توقع کی بجائے نا اُمیدی کی لہر نے جنم لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں اعلیٰ کوالٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں بچوں کی تعلیم ضائع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ایک لاکھ نجی سکول ہیں جو فروغ تعلیم میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں اگر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے اپنے وعدوں کے مطابق فروغ تعلیم بل میں ترامیم کر کے پرائیویٹ سکول مالکان کے تحفظات دور نہ کئے تو اس بل کے خلاف ایسا احتجاج ہو گا کہ پنجاب کے نجی تعلیمی ادارے بند کر کے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان اور ان کا عملہ سڑکوں پر ہو گا اور لاکھوں اساتذہ کی بیروزگاری کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرنے والے تمام ادارے و افراد قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے گورنمنٹ زمیندار کالج میں فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس فیسٹول کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جو نہ صرف گجرات بلکہ آزاد کشمیر کے طلبہ کو بھی کھیلنے کا موقع دیتے ہیں اور پاکستان بھر میں فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہا جاتا ہے۔ بچوں نے جس طرح بھر پور انداز میں سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے یہ قابل تحسین ہے۔ سیکرٹری جم خانہ گجرات عدنان خان نے کہا کہ فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ ہمیشہ فلاحی سرگرمیوں کیلئے کوشاں رہتا ہے۔ اور ہمیں خوشی ہے کہ اس ادارے کے بچے ہر سطح پر اپنی صلاحیتیوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مینینجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کریں اس لئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر گجرات ‘بھمبر ‘ راولا کوٹ’ دیونہ منڈی’ جہلم’ گجر خاں’ سیالکوٹ اور واہ کینٹ کی ٹیموں نے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ دیگر مہمانان گرامی میں ڈاکٹر اظہر محمود سکن اسپشلسٹ ‘ پروفیسر طارق جاوید ‘ سعد عبداللہ’ رانا عبدالسلام’ چوہدری سرفراز کنگ ایڈووکیٹ’ طاہر اسلام’ چوہدری زمان گورسی’ پروفیسر عبید’ طارق محمود’ طارق عزیز’ نوازش ‘ احسان چھینہ’ ڈاکٹر رزاق غفاری و دیگر موجود تھے۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تاریخی سالانہ سپورٹس پروموشنل واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز ہیڈ آفس فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ جی ٹی روڈ گجرات سے ہوا ۔ صدر مرکزی انجمن تاجران نے واک کا انعقاد کیا۔ واک کے شرکاء ‘ جی ٹی ایس چوک ‘ فوارہ چوک حسن چوک سے ہوتے ہوئے پرنس چوک ‘ خواجگان روڈ’ کچہری روڈ’ کچہری چوک ‘ بھمبر روڈ کے ذریعے گورنمنٹ زمیندار کالج پہنچے۔ اس واک میں گجرات گوجرانوالہ’ سیالکوٹ’ بھمبر ‘ راولا کوٹ’ جہلم’ گجر خاں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ واک کی قیادت عمر طارق’ میر محمد یونس’ طارق جاوید و دیگرنے کی۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) 23 مارچ کو سالانہ مجلس عزاء شہدائے کربلا ایمپائر ہائوس جی ٹی روڈ میں منعقد ہو گی۔ مجلس کا آغاز دن 1 بجے ہو گا ۔ علامہ علی ناصر حسینی تلاڑہ’ سید اقبال حسین شاہ ‘ حاجی مقبول حسین ڈھکو’ محمد زمان حسینی خطاب کریں گے۔ اختتام پر شبیہہ ذوالجناح برآمد ہو گا۔ سرفراز حسین جعفری نقیب ممبر ہوں گے۔ سید عارف موسوی اور سید عرفان نقوی سوز و سلام پیش کریںگے۔ صدر حسینیہ ٹرسٹ الطاف حسین جعفری’ جواد حسین جعفری’ اور عدنان جعفری میزبان ہوں گے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او سپورٹس کمیٹی گجرات کے زیر اہتمام T-20میچ پاکستان بمقابلہ بھارت دکھانے کے سلسلہ میں ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں انتظام کیا گیا ۔ جہاں پر بڑی سکرین آویزاں کی جائے گی اور داخلہ فری رکھا جائے گا۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات میں تین روزہ انسداد پولیو مہم ختم ہو گئی ہے، تیسری اور آخری دن انسداد پولیو ٹیموں نے 1لاکھ 34ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے جبکہ تین دن کے دوران مجموعی طو ر پر 4لاکھ 33ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر قیصر نذیر نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے دن 1لاکھ 44ہزار دوسرے دن 1لاکھ 55ہزار اور تیسرے دن 1لاکھ 34ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔ انہوںنے بتایا کہ 17سے 18مارچ تک دو روزہ فالو اپ مہم چلائی جائے گی اور اگر کوئی بچہ پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہ گیا تو اسے ویکسین پلائی جائے گی۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی)اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کی قیادت میں ٹی ایم اے کی ٹیم نے سروس روڈ لالہ موسیٰ کے علاقہ میں آپریشن کرکے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے ، دوران آپریشن سروس روڈپر قائم ناجائز ٹیکسی اسٹینڈ ختم کرکے پانچ ڈرائیوروں کو تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے حوالے کر دیا ہے۔ شہریوں کی شکایت پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اے سی کھاریاں کو سروس روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انہوںنے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اوراپنی نگرانی میں سروس روڈ لالہ موسیٰ پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروایا اور ناجائز ٹیکسی اسٹینڈ بنانے پر پانچ افراد ڈرائیور گرفتارکرکے تھانہ لالہ موسیٰ سٹی میں مقدمہ نمبر 157درج کروایا گیا اور سروس روڈ ناجائز ٹیکسی اسٹینڈ کو ختم کروادیا گیا اور گاڑیوں کو بھی بند کرادیا گیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے خبردار کیا کہ کسی بھی دوکاندار نے اپنی دوکان کے سامنے سروس روڈ پر گاڑی اسٹینڈ بنانے کی کوشش کی تو گاڑی ڈرائیور کے ساتھ دوکاندار پر بھی پرچہ دیا جائے گا۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی ا و لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے سرکاری محکمے تیاری الرٹ رہیں، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لئے استعمال ہونیوالی مشینری چالو حالت میں ہونی چاہیے ، قدرتی آفات کے دوران سرگرمیوں کو مربوط اور موثر بنانے کے لئے شہریوں کا بھی تعاون حاصل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایم پی اے حاجی عمران ظفر، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنرز میاںاقبال مظہر ، نورالعین، شعیب نسوانہ، سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی، صدر چیمبر آف کامرس میاں اعجاز احمد، صدر بار محمد عمران ایڈووکیٹ، صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ، ای ڈی او ز ڈاکٹر طاہر بشیر، طاہر کاشف، سیکرٹری ریڈ کریسنٹ نثارالدین ساجد راٹھور، خادم علی خادم، ایگزیکٹو انجینئرز، اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ رواںہفتے متوقع بارشوں کے پیش نظر ٹی ایم ایز اپنے علاقوںمیں تمام سیوریج نالوں کی فوری صفائی یقینی بنائیں تاکہ بارش کی صورت میں بلا تاخیر نکاسی آب ممکن بنائی جا سکے اور شہریوںکو ہر طرح کی مشکلات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ اے سی گجرات اور محکمہ انہار کے افسران فوری طور پر دریائے چناب کے تمام حفاظتی بندوںکا دورہ کرکے ایک ہفتے میںاس حوالے سے رپورٹ دیں۔ انہوںنے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت، ریسکیو1122، ریڈکریسنٹ کے پاس ہنگامی صورتحال کے دوران متاثرین کی امداد کے لئے وافر مقدار میں ادویات، خیمے، ٹینٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ موجود ہیں اور ہدایت کی کہ زمیندارہ کالج میںتعمیر کئے گئے گودام کو ریلیف کا سامان سٹور کرنے کے لئے استعمال کیا جائے نیز مزید سامان کے لئے چیئرمین ریڈکریسنٹ پاکستان سے درخواست کی جائے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع بھر میں جانوروں کو مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات لگا دیے گئے ہیں ، بہترین کارکردگی پر ڈی او لائیو سٹاک اور انکی ٹیم شاباش کی مستحق ہے ۔ انہوںنے سیکرٹری آر ٹی اے اور محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ہیوی مشینری کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اور انکے مالکان سے ہنگامی صورتحال میںیہ مشینری فراہم کرنے کا معاہدہ کیا جائے، اسی طرح سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ رضا کاروں کی تعداد میں اضافہ کرے اور نئی فہرست مرتب کرکے ضلعی حکومت کو فراہم کی جائے۔ ڈی سی او نے کہاکہ سرائے عالمگیر میں ریسکیو1122سنٹر کے قیام کے لئے اراضی حاصل کرلی گئی ہے ، 160ملین روپے مالیت کے اس منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کے لئے اے سی سرائے عالمگیر اور ڈی او پلاننگ فوری اقدامات کریں۔ صدر چیمبر آف کامرس میاں اعجاز احمد ، صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ ، صدر بار ایسویسی ایشن ۔۔۔نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بزنس کمیونٹی اور وکلاء انسانیت کی بھلائی کے لئے اقدامات کے لئے ہر قدم پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہوں گے۔ اس سے قبل مختلف سرکاری محکموںکے افسران نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی ا و لیاقت علی چٹھہ نے سیلاب اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران بہترین کارکردگی پرریسکیو 1122اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو زبردست سراہا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گذشتہ دنوں آرمی ہیلی کاپٹر کو حادثہ کے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے جوانوںنے نہایت تندہی سے ریسکیو سرگرمیوںمیں حصہ لیا جسے پاک فوج کے اعلی افسران نے بھی سراہا ہے۔ ڈی سی او نے ڈی او ایمرجنسی چوہدری عزیز احمد اور انکی ٹیم کو زبردست سراہا۔ ڈی سی او نے مویشیوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے بھرپور ویکسینشن مہم پر ڈی او لائیوسٹاک اور انکی ٹیم کو بھی شاباش دی۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی)سیاسی وسماجی شخصیت مولانامحمدعمردرازنہرانے کہاہے کہ دنیابھرکی خواتین کیلئے امہات المومنین رول ماڈل ہیں۔خوا تین کی بقاء اسلامی تعلیمات میںہے،قرآن پاک میںعورت کے مکمل حقوق موجودہیں۔ضنف نازک کے حقوق مغربی تہذیب نے پامال کیے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزاپنی رہائشگاہ پر”عورت اوراسلام”کے حوالے سے صحافیوںسے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔ا نہوںنے مزیدکہاکہ دنیابھرکی مسلم وغیرمسلم خواتین کیلئے رول ماڈل امہات المومنین ہیںجنکی زندگی پرعمل پیراہوکرخواتین معاشرے میںتر قی کر سکتیں ہیں، سرداران خاتون جنت سیدہ حضرت فاطمہ نے اپنی رحلت کے وقت فرمایاتھاکہ میراجنازہ رات کی تاریکی میںاٹھارکرفوری دفناد یاجائے۔
…………………………………
…………………………………

گجرات (جی پی آئی) سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمدامان اللہ اوراعمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے کے بعدسعود ی عرب سے واپس ا پنے گائوںپہنچ گئے ہیں۔جس پرپاکستان علماء کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولاناشبیرا حمدعثمانی،عالمی شہرت یافتہ نعت خواں طاہربلال چشتی، سیف اللہ خالدچشتی،ملک عارف صدیقی،محمدقاسم،قاری عامرشہزاداورملک محمدعمرریاض سمیت معتددمذہبی شخصیا ت نے انہیںعمرہ کی ادا ئیگی پرمبارکباد پیش کی ہے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) عالمی شہرت یافتہ نعت خواںمحمدطاہربلال چشتی نے کہا ہے کہ تمام اسلام مخالف قوتیں اسلام کو ختم کرنے کیلئے اکٹھی ہو گئیں ہیں پاکستان جسکی بنیاد اسلام کے نام پر ہے یہ قوتیںیہاں بھی شوشلزم نظام لانا چاہتی ہیں لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہمارے حکمرا ن بھی اُنکے اشاروں پر کام کر رہے ہیں گزشتہ روز عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ قرآن و سُنت اور اسلام کے منافی حقوقِ نسواں بل کی منطوری بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمار ے مدرسے اسلام کے قلعے ہیں یہاں کوئی دیوبندی،بریلوی یا اہلحدیث نہ ہیں اسلام اور ملک کی سا لمیت کیلئے سب ایک ہیں ۔حکومت کو چا ہیے کہ ملک میںحقیقی طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ہمارے مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) جمعیت علماء اسلام تحصیل کے سینئر راہنماماسٹرمحمداقبال انجم نے کہاہے کہ جے یوآئی کے قائدمولانافضل الرحمن نے پنجا ب حکومت کی طرف پنجاب اسمبلی سے واپس کئے جانیوالے تحفظ حقوق نسواںکی بھرپورمخالفت اورمضبوط مئوقف اپناکراپنی پو ری پاکستانی قو م کی ترجمانی کرنیکاحق اداکردیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ میںصحافیو ںسے ایک ملاقا ت کے دوران با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجمعیت علماء اسلام تحصیل کے صدرقاری محمداسلم فاروقی،حافظ محمدنو ر،محمدمنیرچوہان، ملک شاہد اقبا ل، ملک محمدعمرریاض،محمدعثمان حیدر اورملک محمدعمردرازبھی موجودتھے۔انہوںنے مزیدکہاکہ خواتین کے تحفظ کے بل کی صوبائی اسمبلی سے منظور ی سے پہلے علمائے کرام اوراسلامی نظریاتی کونسل سے راہنمائی لینی چاہیے تھی مگرافسوس ایسانہیںکیاگیا، بل کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اظہارتشویش کیاہے،اسلام میںخاونداوربیوی کے درمیان معاملا ت طے کرنے کیلئے قر آن و سنت سے راہنمائی ہمارے لئے بہتراورضروری ہے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی)پرائس مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے گا، صفائی کا خیال نہ رکھنے والے اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ بنوانے والے ہوٹلز، بیکرز مالکان، جعلی ادویات کے دھندے میںملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن یقینی بنایا جائے گا، یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میںے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنرز میاںاقبال مظہر ، نورالعین، شعیب نسوانہ، سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر، ڈی او ز ڈاکٹر عابد غوری، رفیق تارڑ، سید ممتاز حسین شاہ و دیگر نے شرکت کی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ روان ماہ کے دوران ابتک پرائس مجسٹریٹس نے 838ریڈ کئے اس دوران 222افراد گرانفروشی ، ریٹ لسٹیں آویزاںنہ کرنے کے مرتکب پائے گئے ان میں سے 75کے خلاف مقدمات درج جبکہ 2لاکھ 41ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوںنے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ کسی بھی دوکاندار کے خلاف بلاجواز مقدمہ نہیں درج کرایا جائے۔ انہوںنے واضع کیا کہ 100گرام روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ، عوام الناس کو ہر ماہ کے نرخوں سے باخبر رکھنے کے لئے گجرات میں 4کھاریاں اور سرائے عالمگیر میںپبلک مقامات پر دو دو بورڈ لگوائے جائیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جعلی ادویات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 13عطائیوں کے کلینک سیل کئے گئے ، تین کے خلا ف ایف آئی آر درج کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ہوٹلوں اور بیکرز کی مجموعی طور پر 203انسپکشن کی گئی ہیں جن میں سے متعدد کے خلاف مقدمات اور ہوٹلوں اور بیکریوں کو سیل جبکہ بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد انیس شیخ کی پریس ریلیز کے مطابق پوسٹ گرایجوایٹ مضامین مطالعہ پاکستان، اسلامیات، اردو، اکنامکس، ایجوکیشن ، تاریخ کی ورکشاپس 20مارچ سے گورنمنٹ زمیندارہ پوسٹ گرایجویٹ کالج گجرات میں دن 1سے 5بجے تک ہوں گی۔ اس سلسلے میں تمام طلبہ و طالبات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک مطلع کر دیا گیا ہے تاہم اگر کسی طالب علم کو تحریری اطلاع نہ ملے تو وہ سنٹر سے رجوع کر سکتا ہے ۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد انیس شیخ کی پریس ریلیز کے مطابق سمسٹر بہار 2016کے داخلوں کے لئے آخری تاریخ 21مارچ ہے ۔ داخلوں کے خواہشمند طلبہ و طالبات وائٹل پریس بھمبر روڈ گجرات، گورنمنٹ کالج کھاریاں اور الائیڈ سکول جلالپور جٹاں سے داخلہ فارم حاصل کر سکتے ہیں۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) معہ گجرات میں دوسرے تین روزہ UOG بُک فیئر 2016 کا انعقاد28سے30مارچ 2016ء کو ہو گا۔ دوسرے UOG بُک فیئر2016ء میں پاکستان بھر سے تقریباً60پبلشرز، بُک سیلرز اور بُک ڈسٹری بیوٹرز شرکت کر رہے ہیں۔ جامعہ گجرات میں منعقد ہونے والے اس بُک فیئر کا بنیادی مقصد طلبا و طالبات میں کتب دوستی اور کتب بینی کے شوق کو مضبوط کرنا اور ان کے ذوق مطالعہ کو مہمیز کرنا ہے۔ دوسرےUOGبُک فیئر کے کامیاب انعقاد کے لیے وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں چیئرمین لائبریری کمیٹی ڈاکٹر محمد مشاہد انور، ڈائریکٹران جامعہ گجرات صاحبزادہ فیصل خورشید، محمد یعقوب، ڈاکٹر محمد فیصل مرزا اور شیخ عبدالرشید شامل ہیں۔ ترجمان جامعہ گجرات کے مطابق امسالUOGبُک فیئر2016ء کا انعقاد وسیع و عریض اکڈیمک بلاک لان میں کیا جائے گا۔ کتاب میلہ کے دوران اس بات کا خاص اہتمام کیا جائے گا کہ نمائش کی جانے والی تمام کتابیں طلبا و طالبات و اساتذہ کو رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں۔ جامعہ گجرات کا کتاب میلہ وقت کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کا ایک اہم ایونٹ بنتا جا رہا ہے اور اُمید کی جاتی ہے کہ آئندہ سالوں میں اس کتاب میلہ کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ طلبا و طالبات اور اساتذہ کو معیاری کتب ایک ہی جگہ پر بیک وقت میسر ہو سکیں اور اپنے شوق کتب کی آبیاری کے لیے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آ سکیں۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی)موجودہ حکمران بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور عام آدمی کو اس کے حقوق اور ویلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی ہوئی مگر انہوں نے نے عوام کو ریلیف نہیں د یا ان خیالات کا اظہار چوہدری برادران کے رفیق خاص و سابق ناظم یوسی فتح پورچوہدری رفاقت علی پرنس سرپرست آرائین موومنٹ ضلع گجرات نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائدین چوہدری برادران نے سچ کہا تھا کہ ن لیگی حکمران عوام کو ریلیف دینے اور نچلی سطح پر اختیارات کی کبھی منتقلی میں سنجیدہ نہیں آج منتخب بلدیاتی نمائندون کو اختیارات کو اختیارات نہ سونپ کر حکومت نے چوہدری پرویز الہی کی بات کی سچائی پر مہر ثبت کر دی ، چوہدری رفاقت علی پرنس نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کا دور حکومت عوامی فلاح وبہبود اور تعمیر و ترقی سے مزین بھرپور دور رتھا ، چوہدری پرویز الہی اور چوہدری وجاہت حسین نے میگا پراجیکٹ کی تکمیل کروائی تھی آج میگا پراجیکٹ کی باتیں صرف اخباری بیانوں تک محدود ہے انہوںنے مزید کہا کہ چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری حسین الہی کی قیادت مین عوامی فلاح وبہبود عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا ، کیونکہ عوامی خدمت کا مشن کسی عہدے یا وزرات کا محتاج نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خصوصی عطا ہوتی ہے۔