سیاسی جماعتیں اور اتحاد ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتے‘ ایم آر پی

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قومی سیاست میں تبدیلی کیلئے پرویز مشرف کی قیادت میں تیسری سیاسی قوت تشکیل دینے کیلئے جاری سرگرمیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ نت نئی سیاسی جماعتیں بنانے ‘ اقتدار کے ایوانوں میں چہرے بدلنے یا پرانے چہروں کو یکجا کرکے نیا سیاسی اتحاد بنانے سے حکومت کی تبدیلی تو ممکن ہے مگر عوام کی تقدیر اس وقت تک نہیں بدل سکتی جب تک ملک کا سیاسی و انتظامی نظام تبدیل نہیں ہوتا۔

امیر پٹی نے کہا کہ ایم آر پی نے قوم کی تقدیر بدلنے اور پاکستان کو مستحکم و خوشحال مستقبل کی جانب گامزن کرنے کیلئے مقامی خود مختاری کے ذریعے عوام کوحق احتساب کی منتقلی کے ذریعے انہیں شریک اختیار واقتدار بنانے کا جو فارمولہ پیش کیا ہے۔

مشرف کی قیادت میں بننے والا نیا سیاسی اتحاد اگراس سے متفق ہواور اس پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائے تو نہ صرف روشن پاکستان پارٹی اس اتحاد کا حصہ بن جائے گی بلکہ یہ اتحاد بھی حقیقی معنوں میں ملک و قوم کو ترقی ‘خوشحالی ‘ امن اور آسودگی جیسی نعمتوں کی فراہمی کی ضمانت کے ساتھ آئندہ انتخاب میں یقینی کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کیلئے اقتدار میں آسکتا ہے۔