سیاسی جماعتیں چوریاں چھپانے کیلئے متحد ہوگئیں :عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

صوابی (جیوڈیسک) حریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی چوریاں چھپانے کیلئے متحدہ ہوگئی ہیں۔ صوابی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی کئی باریاں لے لی ہیں ، اب ایسا نہیں ہوگا ، آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا میں ہماری ہی حکومت ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے صوبے میں اتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں کہ اب آئندہ الیکشن میں ہمیں انتخابی مہم چلانے کی ضرورت ہی نہیں پیش آئے گی اور ہم اگلا الیکشن بغیر انتخابی مہم چلائے ہی جیت جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم صوبے کی ترقی کیلئے ان تھک کام کر رہے ہیں اور ہمارا ہدف نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے ، اس مقصد کی خاطر ہم صوبے میں کھیلوں کے میدان بنائیں گے اور ہر ڈسٹرکٹ میں کھیل کا ایک میدان ضرور ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ اب عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ، عوام جو ٹیکس دیتے ہیں اس کا پیسہ ان پر ہی خرچ ہوگا اور ہم صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔