کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 7/5/2017

Dera Kotla Arab Ali Khan

Dera Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا +غفور احمد گل) ہر دلعزیز ممتاز سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت ”شہزاد بٹ آف ڈھل دائود ”اٹلی سے وطن واپس پہنچ آئے ہیں ایئرپورٹ پر دوست احباب نے انکا شاندار استقبال کیا، آپ نہایت خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں ،اندرون و بیرون ممالک آپ اپنا وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں سیاسی وسماجی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ،آپ پاکستان میں مختصر قیام کریں گے مختلف تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ،مختصر دورہ کے بعد اٹلی واپس روانہ ہو جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( عابد مرزا +غفور احمد گل )رضوان بٹ المعروف جانی بٹ بزرگوال کی والد ہ محترمہ کی وفات پر ممتاز اوورسیز شخصیات کا اظہار افسوس ، اظہار افسوس کرنے والوں میں چوہدری احسان اللہ نذیر آف چک سکندر حال مقیم جرمنی ، چوہدری زاہد مشتاق اٹلی ، چوہدری احسان الحق رولیا ، چوہدری نوید احمد بنیاں ، چوہدری خالد حسین بنگیال دوبئی ، راجہ شبیر حسین شاہ راٹھوڑی المعروف شاہ جی گجرات شریف والے ، ملک ظریف اعوان دوبئی ، یاسر ولائیت بٹ دوبئی ، ملک وسیم عاشق سپین سمیت دیگر نے اظہار افسوس کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( عابد مرزا +غفور احمد گل )ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 115کی عوام کی مشکلات کا خاتمہ اوالین ترجیح ہے عوامی مسائل عوام کی دہلیزپر حل کرائیں گے ،سالارِ قافلہ چوہدری عابد رضا کی قیادت میںعلاقہ کی تعمیر و ترقی عوامی مسائل کا خاتمہ ہماری اوالین ترجیحات میں شامل ہے ،ضلع کونسل گجرات کی چیئرمنی اہلیان کوٹلہ کیلئے اعزاز ہے چوہدری محمدعلی تنویر بھی علاقائی مسائل کیلئے حل کوشاں ہیں انشاء اللہ 2018ء کے جنرل انتخابات میں بھی عوامی عدالت میں سرخرو ہونگے ،بلاتفریق حلقہ این اے 107اور پی پی 115میں تعمیر ترقی کے منصوبہ جات شروع ہیں اور کئی پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں ،کوٹلہ ارب علی خان میں نوجوانوں کیلئے سپورٹس اسٹیڈیم کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے جس کی تعمیر جاری جو جلد مکمل ہو جائے گا ،کوٹلہ ماڈل ولیج پراجیکٹ پر بھی کام جاری ہے کوٹلہ ارب علی خاں میں کارپٹ روڈ کی تعمیر اور ویسٹ مینجمٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے بہت جلد کارپٹ روڈ کے دونوں اطراف ٹف ٹائلز کا کام مکمل ہو جائے گا ،ڈیرہ کوٹلہ ضلع گجرات کی سب سے بڑی عوامی پبلک سیکرٹریٹ ہے جہاںروزانہ سینکڑوں سائلین اپنے مسائل کے حل کیلئے آتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( عابد مرزا +غفور احمد گل )3مئی عالمی یوم آزای صحافت کے دن پر راہنما تحریک انصاف ”خان سلطان محمود خان ”امریکہ آف حسن پٹھان نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ صحافتی فرائض سر انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،صحافیوں کو حق و سچ کا ساتھ دینا چاہیے اور مظلوم عوام کی آواز بننا چاہیے ،وقت کے جابر حکمرانوں و فرعونوں کے سامنے کلمہ حق کہنا اصل صحافت ہے ،صحافیوں کو چاہیے کہ وہ بغیر کسی ڈر اور خوف کے عوامی مسائل اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں جو معاشرہ میں انتشار اور بے راروی پھیلا رہے ہیں کسی بھی ملک کی ترقی و خوشخالی میں آزادی صحافت کا بھی کلیدی کردار ہوتا ہے ،صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہے ،اگر صحافی حضرات معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی نہ کریں تو کرپشن اور رشوت کا جو بازار گرم ہے وہ آسمانوں تک جا پہنچے انہوں نے مزید کہا کہ صحافتی تنظمیں اور این جی اوز لوکل علاقوں میں صحافتی سر انجام دینے والے صحافیوں کی تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کریں اور اور کسی بھی مشکل کی گھڑی میں لوکل صحافیو ں کے دست و بازوبنیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( عابد مرزا +غفور احمد گل )جماعت اسلامی ضلع گجرات کے زیر انتظام عظیم الشان جلسہ 14مئی ظہور الہیٰ اسٹیڈیم گجرات میں مرکزی امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق سنیٹرو دیگر قائدین کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار یونیک فاسٹ ٹریولز اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمٹیڈ کوٹلہ کے چیف ایگزیکٹو مولانامحمد ابو بکر نے کیا انہوںنے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب سراج الحق کی جماعتی خدمات اور انکی سادگی نے جماعت کو بہت کم عرصہ میں اس بلندیوں تک پہنچایا ہے جس کی ماضی میں کمی محسوس ہوتی رہی اور ہماری پاکستان کی تاریخ میں کوئی سیاسی لیڈر ایسی مثال پیش نہیں کر سکتا ، امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم اور انکے دیگر ساتھیوں اور عہدیداروں کو 14مئی کے حوالہ سے سر زمین گجرات میں جماعت اسلامی کے منعقدہ جلسہ کے حوالہ سے بہترین انتظامات اور تیاریاں کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم اس جلسہ کی کامیابی کیلئے انکے شانہ بشانہ ہیں ،سر زمین گجرات آمد پر مرکزی قائدین کو صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔