سیاسی سماجی رہنما نعیم اعجاز بسرا پاک سرزمین پارٹی میں شامل

Pak Sar Zameen

Pak Sar Zameen

فیصل آباد: سیاسی سماجی رہنما نعیم اعجاز بسرا پاک سرزمین پارٹی میں شامل مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خوانی نے نعیم اعجاز بسرا کو ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا انچارج مقرر کر دیا تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما افتخار اکبر رندھا وانے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو نے والے ایم کیو ایم کے چوہدری منور حفیظ ، رانا عرفان ، شیخ شعیب منظور اور ان کے ساتھیوں کے ہمرا ہ پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے الطاف حسین کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مصطفی کما ل نے پارٹی کا سنگ بنیا د رکھا اور ہماری پارٹی ہمیشہ ملک دشمنوں کا مقابلہ کر تی رہے گی ہماری پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام ہما رے ساتھ ہیں اور آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں بھی پارٹی کو لوگ جوائن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے را کے ساتھ رابطے تھے جواب ڈھکی چھپی بات نہیں پریس کانفر نس میں افتخار اکبر رندھاوا کے ہمرا ہ نعیم اعجاز بسرا، شیخ شعیب منظور ، رانا عرفان چوہدری عبدالحفیظ اور دیگر کا رکن بھی شامل تھے اس موقعہ پر افتخار اکبر رندھاوا نے پارٹی کے ڈویژن اور ڈسٹرک کے انچارج اور اراکین کا اعلان کیا۔

جس کے مطابق ڈسٹرک کیلئے انچارج نعیم اعجا ز بسرا، ملک محمد صدیق ایڈووکیٹ جوائنٹ انچارج، ارشد جمیل جوائنٹ انچارج، ڈاکٹر امین ملک جوائنٹ انچارج، چوہدری قسور حفیظ جوائنٹ انچارج، غلام غوث ممبر، حق نواز گورائیہ ممبر ، محمد جا وید سندھو ممبر ، رانا خرم یٰسین ممبر ، شیخ بلا ل منظور ممبر، رانا نعیم اصغر ممبر اور ڈویژن کے لیئے چوہدری منور حفیظ انچارج ، رانا عرفان محمد جوائنٹ انچارج، مجا ہد عباس خان جوائنٹ انچارج ، شیخ شعیب منظور جوائنٹ انچارج،سید شہزاد حسین شیر ازی جوائنٹ انچارج، طارق بٹ جوائنٹ انچارج، افتخار احمدجوائنٹ انچارج، عبدالرحمن کلیار جوائنٹ انچارج، ظفر اقبال کھیڑا ممبر ، قیصر بابر چیمہ ممبر ، مجا ہد فاروق ممبر ، قاضی صبغت اللہ ممبر ، شکیل احمد رانجھا ممبر ، شیخ نعیم ممبر ، سید اقبال حسین شا ہ ممبرشامل ہیں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ پنجاب کے 7 ڈویژن میںپارٹی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور مصطفی کمال کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کو محبت کے پیغام کیساتھ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیںپریس کانفر نس کے دوران کارکن کی بھاری تعدد ابھی موجود تھی۔